عتیق احمد کے بعد اس کے بھائی اشرف پر بھی پولیس کا شکنجہ سخت، بریلی جیل میں مدد کرنے والے دو افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 9th March 2023, 11:27 AM | ملکی خبریں |

پریاگ راج ، 9/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) اتر پردیش کے پریاگ راج میں امیش پال قتل معاملہ کے بعد گینگسٹر سے لیڈر بنے عتیق احمد کے کنبہ اور ساتھیوں پر شکنجہ کسنے کے بعد اب یوپی پولیس نے اس کے بھائی اشرف پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے اشرف اور اس کے قریبی ساتھیوں کی بریلی جیل میں غیر قانونی طریقے سے ملاقات کرانے کے الزام میں ایک جیل گارڈ اور ایک سبزی فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابق رکن اسمبلی اشرف فی الحال بریلی ضلع جیل میں بند ہے۔ گرفتار کیے گئے لوگوں میں جیل گارڈ شیوہری اوستھی اور جیل کینٹین میں سبزیاں سپلائی کرنے والا دیارام شامل ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو موبائل فون اور 3920 روپے نقد برآمد کیے ہیں۔ اشرف جولائی 2020 سے بریلی ضلع جیل میں بند ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل بھاٹی نے کہا کہ دیارام اپنے ٹیمپو سے جیل کینٹین میں سبزی اور دیگر سامان سپلائی کرتے وقت نقدی و دیگر سامان لے کر اشرف کو دے دیتا تھا۔ اے ایس پی نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ شیوہری اوستھی اپنے افسران کے حکم پر جیل کے اندر مقررہ علاقہ کے علاوہ دیگر مقامات پر ہفتہ میں دو یا تین بار ایک ہی آئی ڈی پر 6-7 لوگوں کی میٹنگیں کرواتا تھا۔

اے ایس پی کا کہنا ہے کہ اشرف اور اس کے رشتہ داروں و ساتھیوں کے درمیان میٹنگ ایک دو گھنٹے تک چلتی تھی اور شکایت کے مطابق اوستھی اس کا انتظام کرنے کے لیے پیسے لیتا تھا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ اشرف کے نام پر 52 معاملے درج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ کیا امیش پال کو ختم کرنے کا منصوبہ بریلی جیل میں بنا تھا۔

ی الحال گجرات کی جیل میں بند عتیق احمد 2005 میں بی ایس پی رکن اسمبلی راجو پال کے قتل معاملے میں کلیدی ملزم ہے۔ عتیق اور اشرف پر حال ہی میں قتل معاملہ کے اہم گواہ امیش پال کے قتل کے سلسلے میں بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یوپی پولیس نے اس قتل معاملے سے جڑے دو لوگوں کو انکاؤنٹر میں مار گرایا ہے، جبکہ عتیق کا بیٹا فرار چل رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سماجوادی پارٹی کا یوپی ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 3 سیٹوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

اتر پردیش کی 9 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے انتخابی عمل میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اپنی پریس کانفرنس میں متعدد افسران کے نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایس پی کے حامیوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ...

اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ، آؤٹ سورسنگ تقرریوں کو 'پی ڈی اے' کے خلاف چال قرار دیا

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر آؤٹ سورسنگ کے ذریعے تقرریوں کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ بی جے پی اپنی پوری حکومت کو ہی آؤٹ سورس کر دے، تاکہ کمیشن اور حساب کتاب کا تمام معاملہ ایک ہی جگہ طے ہو جائے۔

دہلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کی 11 رکنی امیدواروں کی فہرست جاری

دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں خاص طور پر وہ 6 رہنما شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں دیگر جماعتیں چھوڑ کر عآپ میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں سے دو رہنما سابقہ بی جے پی ایم ایل اے رہ چکے ...

تاریخ کے گڑے مردے اُکھاڑنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہاہے؛ جامع مسجد سنبھل کے تنازع پر صدر جمعیۃ علماء ہند کا بیان

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سنبھل کی جامع مسجد کے حوالے سے پیدا کردہ تنازع اور عدالت کی جانب سے سروے کے حکم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے جھوٹ اور سچ کو ملا کر فرقہ پرست عناصر ملک کے امن و امان کے دشمن بنے ہوئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ماضی کے گڑے ...

سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا کیا اعلان، 15 فروری سے شروع ہوں گے امتحانات

سی بی ایس ای نے اپنے آفیشل ویب سائٹ cbse.gov.in پر 2025 کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، امتحانات 15 فروری 2025 سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 18 مارچ تک جاری رہیں گے، جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 4 اپریل تک مکمل ہوں گے۔

شمالی ہندوستان میں برفیلی ہوائیں، درجہ حرارت میں کمی اور کہرے کا الرٹ، آئی ایم ڈی کی پیشگوئی

شمال مغربی ہواؤں کے اثر سے دہلی، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں کہرے کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اس سلسلے میں اگلے تین دنوں کے لیے ایک وارننگ جاری ...