مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2024, 12:43 PM | ملکی خبریں |

جبل پور، 7/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی ) مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹرے سے اُترنے کی واردات پیش آئی ہے، میڈیا رپورٹوں کے مطابق  ٹرین اندور سے جبل پور آرہی تھی کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہی ٹرین کے دو ڈبے  پٹری سے اُترگئے۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین  چونکہ اسٹیشن  کے قریب پہنچ گئی تھی، اس لئے اس کی رفتار کافی دھیمی تھی، جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا،  اگر رفتار تیز ہوتی تو حادثہ کافی بڑا ہو سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اندور سے جبل پور کے درمیان چلنے والی اوور نائٹ ایکسپریس کے ساتھ یہ حادثہ صبح تقریباً 5.50 بجے پیش آیا۔ ٹرین کے ڈبے پٹری سے اترتے ہی مسافروں میں افراتفری  مچ گئی، فوری طور پر سبھی مسافروں کو ٹرین سے اتارا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر ریلوے کے اعلیٰ افسران اور ملازمین پہنچ گئے اور راحت و بچاؤ کام شروع کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ٹرین 5 کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی تھی اور پلیٹ فارم سے کچھ کیلومیٹر ہی دور تھی جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ حادثہ کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ افسران نے اس معاملے کی جانچ کرانے کی بات کہی ہے۔ حادثہ کے بعد ریلوے ملازمین پٹری ٹھیک کرکے آمد و رفت بحال کرنے میں لگ گئے۔ اس دوران ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

ٹرین حادثہ کے سلسلے میں ایک مسافر نے بتایا کہ وہ کوچ پر آرام کر رہا تھا اسی دوران کچھ اس طرح کے جھٹکے لگے کہ جیسے بہت تیزی سے بریک لگا ہو۔ جب تک کچھ سمجھ میں آتا، تب تک ٹرین کھڑی ہوچکی تھی۔ حالانکہ کچھ دیر کے لیے ایسا بھی لگا کہ جیسے کوئی حادثہ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد ٹرین کافی دیر تک کھڑی رہی۔ جب کوچ سے نیچے اتر کر باہر دیکھا تو اے سی کوچ کے دو ڈبے پٹری سے  اترے ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

پچھلے 10 سال میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش؛ عالمی یومِ جمہوریت پر ملکارجن کھرگے کا بیان

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 'عالمی یومِ جمہوریت' کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 2024 ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بیان میں نشاندہی کی کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران جمہوری نظام کو تباہ کرنے، اداروں کو کمزور کرنے، اور ان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ...

جھارکھنڈ: مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے سے 47 بچے بیمار

جھارکھنڈ کے ضلع دُمکا کے موہن پور گاؤں میں واقع پلس ٹو ہائی اسکول کے مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کے نتیجے میں 47 بچے بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ اسکول میں مڈ ڈے میل کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کے باعث متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 14 ستمبر کو، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو گرفتار کر لیا۔ انہیں 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ہماچل پردیش : مٹی کے تودے گرنے کے سبب 41 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہول اسپتی اور کنور کی بلند چوٹیوں پر برف کی تہہ جمنے لگی ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی حالیہ برفباری نے لاہول کی چوٹیوں کو چاندی کی طرح چمکدار بنا دیا ہے، جس سے علاقے کا منظر خوبصورت اور دلکش ہو گیا ہے۔

ہریانہ میں کسانوں کی مہاپنچایت پر پابندی، پنجاب-ہریانہ بارڈر پر اضافی سیکیورٹی اقدامات

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران اتوار کو اوچانا میں متوقع کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر، ہریانہ-پنجاب بارڈر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ اس اقدام کے باعث دونوں ریاستوں کے درمیان نقل و حرکت کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ...

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کیا اعلان

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کل ہی تہاڑ جیل سے رہا ہو کر باہر آئے ہیں۔ اس دوران، اتوار کو انہوں نے سب کو چونکا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اگلے دو دن میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اروند کجریوال نے وضاحت کی کہ اس دوران قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ بلائی جائے گی، جس ...