نئے قوانین کے تحت پہلے دن اتر کنڑا میں درج ہوئے دو معاملات 

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2024, 6:48 PM | ساحلی خبریں |

کاروار ، 2 / جولائی (ایس او نیوز) اتر کنڑاکے ایڈیشنل ایس پی کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق یکم جولائی سے جو نئے فوجداری قوانین لاگو ہوئے ہیں ان کے تحت پہلے دن ضلع میں دومعاملے درج ہوئے ۔ 
    
پہلا معاملہ ڈانڈیلی پولیس تھانے میں بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا کی دفعہ 128 (سابقہ سی آر پی سی کی دفعہ 107) درج ہوا ہے ۔ دوسرا معاملہ ہوناور پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعہ 286, 125 ( سابقہ آئی پی سی کی دفعہ 279,337) تحت درج کیا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ - سرسی ہائی وے بہنے لگا چنڈیا ندی کا پانی - پھنس گئی مسافروں بھری بس - ٹریفک نظام ہوا متاثر 

مسلسل  برسات کی وجہ سے کمٹہ تعلقہ کے کتگال میں چنڈیا ندی ابل کر نیشنل ہائی وے 766E پر بہنے لگی ۔ اسی دوران ایک بس سڑک پر بہنے والے پانی کے اندر پھنس گئی جس سے مسافر پریشان ہوگئے ۔