ترک ایئرلائن کا پائلٹ دورانِ پرواز دل کے دورے کے سبب ہلاک؛ ہنگامی لینڈنگ

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2024, 11:56 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

انقرہ، 10/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ترک ایئرلائن کا پائلٹ دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا جس کے نتیجے میں طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک ایئرلائن کی پرواز نے سیاٹل سے مسافروں کو لے کر استنبول کے لیے پرواز بھری تھی تاہم اچانک پائلٹ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ انھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

کاک پٹ میں موجود 2 معاون پائلٹ نے طیارے کو سنبھال لیا اور نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس دوران بیمار پائلٹ کو عملے نے طبی امداد فراہم کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ضروری کارروائیوں کے بعد طیارے کو 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد استنبول کے لیے روانہ کردیا گیا۔

پائلٹ کی عمر 59 سال ہے اور وہ 2007 سے ترک ایئرلائن سے منسلک تھے اور انھوں نے حال ہی میں ایوی ایشن میڈیکل سینٹر میں صحت کا معمول طبی معائنہ پاس کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 افراد ہلاک، 150 زخمی

لبنان کے مختلف علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے، جبکہ 150 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاعات لبنان کی وزارت صحت نے منگل کی شب فراہم کی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق، حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ...

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش: امریکہ اور عرب ممالک کی جنگ بندی کے لیے پہل، ایران سے مذاکرات کا آغاز

مشرق وسطیٰ اس وقت ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے، جہاں حالات کسی بھی وقت بے قابو ہو سکتے ہیں اور اس کے تباہ کن اثرات پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ اس لیے وقت کی ضرورت یہ ہے کہ ممکنہ تباہی کا انتظار کرنے کے بجائے اسے روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

فرانس نے اسرائیل کی مذمت کی، نیتن یاہو نے لبنانیوں کو دھمکی دی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد نہیں کیا تو انہیں تباہی اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو سامنا کرنا پڑا ہے۔ منگلی یعنی کل فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے لبنان کی ...

تھائی لینڈ: بس آتشزدگی کے 23 ہلاک شدگان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی گئی

تھائی لینڈ کے لینسیک قصبے میں گزشتہ ہفتے بس آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 23 طلبہ اور اساتذہ کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس موقع پر، اس اسکول کے قریب جہاں متاثرین کا تعلق تھا، ایک مندر کے احاطے میں اونچی چمنیوں والی کئی بھٹیاں لگائی گئی تھیں، جن کے سامنے پھولوں سے سجی ...

یوکرین-روس تنازعہ: یہ جنگ فیصلہ کن مرحلہ میں پہنچ چکا ہے، یوکرینی صدر زیلینسکی کا دعویٰ

روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ تین سالوں سے جاری جنگ میں اب تک بے شمار جانیں تلف ہو چکی ہیں۔ اس جنگ کے خاتمہ کی صورت اب بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔ روس ہر حال میں یوکرین کو تباہ کرنے پر آمادہ ہے، اور یوکرین بھی جھکنے کو تیار نہیں ہے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بے تحاشہ حملے کیے جس ...

بھٹکل میں ریت کی سپلائی بند؛  انجینئرس اینڈ  ارکیٹکس ایسوسی ایشن نے فوری مسئلہ حل نہ کرنے کی صورت میں  احتجاجی مظاہرا  کا دیا انتباہ

بھٹکل میں کافی ماہ  سے ریت کی سپلائی بند ہوجانے سے تعمیراتی کام  ٹھپ پڑگیا ہے، اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  بھٹکل  انجینئرس اینڈ  ارکیٹکس ایسوسی ایشن  نے دھمکی دی ہے کہ اگر تعمیراتی کام کے لئے ضروری ریت کی فراہمی میں ہو رہی رکاوٹ کو جلد ہی دور نہیں کیا گیا تو ...

کنداپور میں دو خواتین نے جیویلری شاپ کو لگایا چونا - نقلی سونا دے اڑا لے گئے 2.5 لاکھ روپے 

شہر کی ایک جیویلری شاپ میں گاہک طور پر آنے والی دو خواتین نے پرانا سونا دے کر سونے کے نئے زیورات  خریدنے کی خواہش ظاہر کی تو دکان کے مالک نے کسوٹی پر پرانے سونے کی  جانچ کی اور اسے اصلی سونا مانتے ہوئے ان خواتین کو 2.5 لاکھ مالیت کے اصلی سونے کے نئے زیورات دئے ۔ 

معروف صنعتکار رتن ٹاٹا 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کا 09 اکتوبر کو انتقال ہو گیا۔ انہیں عمر سے متعلق مختلف بیماریوں کے باعث پیر کے روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں داخلے کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی، اور بلڈ پریشر میں اچانک کمی واقع ہوئی۔ حالت تشویش ناک ہونے پر ...

دبئی میں AUZ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 128 کھلاڑیوں کا انتخاب؛ حیات شیخ اور ابوالحسن سب سے مہنگے کھلاڑی

بھٹکل و اطراف بھٹکل کے کھلاڑیوں پر مشتمل   دبئی میں 26/اکتوبر سے منعقد ہونے والے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے آوکشن کے ذریعے آٹھ ٹیموں نے زائد  پوانٹس کی بنیاد پر  128 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ 225 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے۔