ٹمکور میں نیٹ امتحانات میں رینک حاصل کرکے مفت میڈیکل سیٹ پانے والے اسٹوڈینٹس کی تہنیت؛ضلع سول جج نورالنساء نے اخلاقیات پر مبنی تعلیم پر دیا زور

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2024, 7:46 PM | ریاستی خبریں |

ٹمکور، 30/ستمبر (عبدالحلیم منصور/ایس او نیوز) شہر کے کرسٹل پیلس میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن و اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تہنیتی تقریب کے دوران نیٹ امتحانات میں رینک حاصل کر کے مفت میڈیکل سیٹ پانے والے شہر کے 13 طلبہ و طالبات کی اُن کے والدین کے ساتھ عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی ممبر سیکرٹری اور ضلع سول جج نورالنساء نے اخلاقیات پر مبنی تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسی کے ذریعے ہماری نئی نسل آگے چل کر قوم و ملت کا نام روشن کر سکتی ہے۔

انہوں نے موجودہ پرتشدد حالات کے لیے موبائل فون کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بچوں کو چاہیے کہ وہ موبائل فون کے استعمال سے پرہیز کریں اور اپنی تعلیم پر توجہ دے کر والدین اور ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے تجربات کی روشنی میں انہوں نے بتایا کہ تقریباً 80 فیصد جرائم میں موبائل فون کا عمل دخل ہوتا ہے، جبکہ اکثر پوکسو  مقدمات کے پیچھے بھی موبائل فون ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے موبائل کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر اصغر بیگ نے کہا کہ دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے اور اپنے اخلاق و کردار کے ذریعے ملک و ملت کا نام روشن کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹمکور کے لیے باعث فخر ہے کہ یہاں کے طلبہ نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے میڈیکل کورس میں مفت سیٹ حاصل کی ہے۔ نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے علاوہ دیگر شعبوں پر بھی توجہ دیں اور مسابقتی امتحانات میں حصہ لے کر آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سے صرف دو مسلمان آئی اے ایس افسر ہیں، اس لیے قوم کو اس طرف بھی دھیان دینا چاہیے اور باصلاحیت طلبہ کو یو پی ایس سی اور دیگر مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کرنا چاہیے۔

تقریب میں ضلع کے منتخب صحافیوں کے علاوہ قومی اسکیٹنگ مقابلوں کے لیے منتخب محمد اسماعیل کو بھی عزت افزائی کی گئی۔ اکیڈمی کے صدر نثار احمد عرف عارف، ثانیہ کوثر، ڈاکٹر عبدالقادر، محمد علی، محمد عروج پاشاہ، بی ایس امین، رخسانہ بانو اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ای ڈی کی کاروائی پر کانگریس نے بولا دھاوا؛ ڈرنے کی ضرورت نہیں، ثابت ہوں گے بے قصور

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے ...

بیدر کی طالبہ نے اپنے نام کیا 'گولڈن گرل' کا خطاب؛ 16 گولڈ میڈلس کے ساتھ شاندار کامیابی 

شمالی کرناٹکا کے باگلکوٹ میں واقع باغبانی یونیورسٹی (ہورٹیکلچر) کے 13 سالانہ اجلاس کے دوران جملہ  21 طالبات کو گولڈ میڈلس سے نوازا گیا ۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ امولیہ نامی طالبہ نے بیک وقت 16 گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے عوامی حلقوں میں 'گولڈن گرل' کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو گھیرنے کی تیاری میں تیزی؛ اب مرکزی ایجنسی ای ڈی اتری میدان میں

کرناٹک میں میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین کے الاٹمنٹ کے معاملے میں وزیراعلیٰ سدارمیا کے خلاف دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ لوک آیوکت کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کو بنیاد بنا کر ای ڈی کے بنگلور زونل آفس نے "انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ" (ای سی آئی آر، جو ایف آئی آر کے مساوی ہے) ...

بینگلورو : مرکزی وزیر کمارا سوامی کو ایس آئی ٹی چیف چندر شیکھر کا منھ توڑ جواب - ایک ملزم چاہے جس منصب پر بھی رہے ، وہ ملزم ہی ہوتا ہے

مرکزی وزیر کمارا سوامی نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے  لوک آیوکتہ ایس آئی ٹی کے اے ڈی جی پی چندرا شیکھر کے خلاف جس طرح کے سنگین الزامات لگائے تھے اس پس منظر میں اے ڈی جی پی نے منھ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت پر جیل سے باہر رہنے والے کسی ملزم سے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے ...

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کا بی جے پی سے سوال: کیا مودی نے گجرات فسادات کے بعد استعفیٰ دیا تھا؟

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے مبینہ زمین گھوٹالہ کے الزامات میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ بی جے پی کی جانب سے استعفیٰ کے ...