منگل کو پھر شدید بارش کی پیش گوئی؛ بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ کے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان؛ پورے ساحلی کرناٹکا میں ریڈ الرٹ جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th July 2024, 11:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/جولائی (ایس او نیوز)  شام ہوتے ہوتے بھٹکل میں پھر ایک بار شدید بارش شروع ہوتے ہی  بھٹکل میں کل منگل کو بھی اسکولوں اور پی یو کالجوں میں تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ رات قریب ساڑھے دس بجے بارش کی تیزی کو دیکھتے ہوئے بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفسر وی ڈی موگیر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی ہدایت پر کل بھٹکل کے اسکولوں اور پی یو کالجوں میں بھی چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے۔

بتاتے چلیں کہ  رات قریب 8:30 بجے اُترکنڑا  ڈپٹی کمشنر نے  حکمنامہ جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو اُترکنڑا میں زوردار بارش کی پیش گوئی کی  گئی ہے اور ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، اسی کے ساتھ آج  پیر کو بھی ہوناور اور کمٹہ میں بھاری بارش ہوئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے کل منگل کو کمٹہ اور ہوناور میں اسکولوں اور پی یو کالجوں میں چھٹی  کی ہدایت دی گئی ہے، البتہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامہ میں بھٹکل کا نام نہیں تھا کیونکہ بھٹکل میں اتوار کے مقابلے میں آج پیر کو قدرے کم بارش دیکھی گئی تھی۔

مگر رات نو بجتے ہی بھٹکل میں بارش نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا اور زوردار بارش شروع ہو گئی، جس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفسر نے بھٹکل میں بھی تمام اسکولوں اور پی یو کالجوں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ شام پانچ  بجے اُڈپی ڈپٹی کمشنر نے ضلع اُڈپی میں بھاری بارش کی پیش گوئی کو دیکھتے ہوئے تمام اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا، شام ساڑھے آٹھ بجتے بجتے مینگلور سے  دکشن کنڑا  ڈپٹی کمشنر نے پورے ضلع دکشن کنڑا میں اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا اور رات ساڑھے دس بجے بھٹکل، کمٹہ اور ہوناور میں اسکولوں اور پی یو کالجوں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے  ساحلی کرناٹکا یعنی ضلع دکشن کنڑا، ضلع اُڈپی اور ضلع اُترکنڑا میں بھاری بارش کی پیش گوئی  کی تھی  اور تینوں اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا  تھا۔

اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر محترمہ لکشمی پریا نے  بھاری بارش  کو دیکھتے ہوئے  ضلع کے عوام کے لئے  ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 1077 بھی جاری کیا ہے اور کسی بھی مشکل حالات میں اس نمبر پر پر کال کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے  پریس ریلیز میں یہ بھی کہا ہے  کہ عوام کسی بھی طرح کی  معلومات فراہم کرنے کے لیے  موبائل نمبر 9483511015 پر کال، میسج، وہاٹس ایپ  مسیج  یا  وہاٹس ایپ کال   بھی کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام نماز نبوی کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

بچوں کی چھٹیوں کے پیش نظر مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ بھٹکل کے زیر اہتمام شعبہ دعوت و تبلیغ کے تحت شیخ ابو عواد عبدالقادر عودہ برماور عمری کی زیر نگرانی نماز نبوی کورس کا انعقاد کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

نیشنل ہائی وے فورلائن کا کام نامکمل، آئی آر بی کمپنی پر عوام کو لوٹنے کا الزام؛ بھٹکل میں میٹنگ کے بعد سخت احتجاج کی تیاری

نیشنل ہائی وے 66 فورلین تعمیراتی منصوبے کا ٹھیکہ لینے کے باوجود، آئی آر بی (IRB) کمپنی عوامی خدمت کے بجائے انہیں لوٹنے میں مصروف ہے۔ کام مکمل ہونے سے قبل ہی ٹول ٹیکس وصولی کے ذریعے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ اُترکنڑا میں ناقص تعمیراتی کاموں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ...

بند کی آواز پر بھٹکل میں تھم گئی روزمرہ کی زندگی؛ اسکول اور کالج سمیت کاروباری ادارے بند؛ جالی بیچ پر نظر آیا کرفیو جیسا سماں

آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور ...

یتی نرسنگھا نند کو UAPA کیس کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل میں منایا جارہا ہے بند

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔

بھٹکل تنظیم نے یتی نرسنگھا نند کو غداری کیس کے تحت گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ ؛پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا ...

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا

اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت  کے  (19) کے طور پر کی گئی ہے۔