ڈونلڈ ٹرمپ نے ہند نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2024, 5:06 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ، یکم دسمبر(ایس او نیوز  /ایجنسی) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پٹیل ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران امریکی محکمہ دفاع میں اہم عہدے پر فائز تھے اور وہ ٹرمپ کے قریبی معاون اور مضبوط حامی سمجھے جاتے ہیں۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، کاش پٹیل کی نامزدگی کو ریپبلکن حلقوں میں بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔

کاش پٹیل سرکاری اداروں کے بارے میں منتخب صدر کے شکوک و شبہات کا اشتراک کرتے ہیں۔ ڈونالڈ  ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کیا ’’کاش ایک شاندار وکیل ہیں، اختراعی اور ’امریکہ فرسٹ‘ فائٹر ہیں جنہوں نے اپنا کیریئر بدعنوانی کو بے نقاب کرنے، انصاف کا دفاع کرنے اور امریکی عوام کے تحفظ میں صرف کیا ہے۔وہ سچائی، احتساب اور آئین کی وکالت کرنے والے ہیں۔‘‘

کاش پٹیل کے کام لینے کے لیے، ایف بی آئی کے موجودہ ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو استعفیٰ دینا ہوگا یا انہیں برطرف کردیا جائے گا۔ حالانکہ ڈونالڈ  ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی انخلاء کے حق میں ہندوستان کی حمایت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد کے حق میں  ہندوستان نے  ووٹ دیا جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے  کہ وہ 1967 سے قابض فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم سے انخلاء کرے۔ قرارداد میں مغربی ایشیا میں ایک جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کی اپیل کو بھی دہرایا گیا ...

جنوبی کوریا میں مارشل لاء کا نفاذ، صدر یون سک یول نے آئینی نظام کی حفاظت کے لیے اقدام کو ضروری قرار دیا

جنوبی کوریا میں 3 دسمبر 2024 کو صدر یون سک یول نے ایمرجنسی مارشل لاء کا نفاذ کیا۔ صدر نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ پارلیمنٹ پر قابو پانے، شمالی کوریا کے ساتھ ہمدردی رکھنے اور حکومت کی کارکردگی کو مفلوج کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ یہ فیصلہ ایک ٹیلی ویژن بریفنگ میں کیا گیا، جس ...

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 11 افراد ہلاک

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے علاقے میں پروجیکٹائلس داغے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں ...

تھائی لینڈ اور ملیشیا میں شدید سیلاب، 12 افراد جان بحق، ہزاروں متاثر

جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملیشیا میں حالیہ سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ موسمی بارشوں اور سیلاب کے باعث دونوں ممالک میں ہزاروں افراد کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت ہو چکی ...