ہوناور میں چلتی بائک پر درخت گرپڑا؛ بائیک سوار زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th June 2024, 7:24 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 28 جون (ایس او نیوز)  تعلقہ کے نگر بستی کیری میں  ایک راہ  چلتی بائک پر راستہ کنارے واقع ایک بڑا درخت گر پڑا، جس کی زد میں بائک پر سوار شوہر اور بیوی آگئے۔ واردات جمعہ کی دوپہر کو پیش آئی۔

بائک سوار بابو نائک (52) جو ہوناور تعلقہ کے انل گوڈا کا رہنے والا ہے،  حادثے میں زخمی ہوگیا، البتہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار بھاگیرتی نائک بال بال بچ گئی۔ پتہ چلا ہے کہ  یہ دونوں  نگر بستی کیری میں اپنے رشتہ دار کی آخری رسومات میں شریک ہونے  کے بعد واپس اپنے گھر لوٹ رہے تھے جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

درخت  ان کی بائک پر گرتا دیکھ کر  اسی راستے سے گذرنے والے دیگر بائک سوار فوری ان کی مدد کے لئے پہنچ گئے۔ چونکہ بجلی کی تار بھی درخت کی زد میں آگئی تھی، لوگوں نے   کافی سنبھل کر  راحت اور بچاو کا کام کرتے ہوئے پہلے  ٹہنیوں کو ہٹاکر  بھاگیرتی کو باہر نکلنے میں مدد کی، پھر  بابو نائک کو باہر نکالا۔

 اس دوران اسی راستے سے بذریعہ کار گذرنے والے بھٹکل کے بی جے پی لیڈر گوند نائک،  شری کانت نائک اور گنپتی گوڈا بھی  مدد کے لئے  آگے بڑھے  اور بچاو کا کام کرتے ہوئے  زخمی بائک سوار کو اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کنداپور میں پیش آیا دردناک واقعہ - حادثاتی طور پر ماں باپ اور بچے کنویں میں گر گئے ۔ 2 بچوں کی موت

بیلالا گرام پنچایت کے نندرولی میں گھر کے قریب واقع حادثاتی طور پر ایک کنویں میں گرنے سے دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں زخمی ہوگئی اور اسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔  

ہوناور نیشنل ہائی وے پر ایمبولینس الٹ گئی 

کمٹہ سے ایک فالج زدہ مریضہ اور اس کے رشتے داروں کو منگلورو لے جانے والی ایمبولینس  نیشنل ہائی وے 66 پر ہوسپٹن کراس کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی مگر خوش قسمتی کسی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ہائی ویز کے وزیر گڈکری نے کہا : خستہ حالت والی شاہراوں کا ٹول وصول نہیں ہونا چاہیے - کیا اتر کنڑا میں بند ہوگی ٹول وصولی ؟

مرکزی وزیر برائے ہائی ویز نتین گڈکری نے کہا ہے کہ اگر ہائی وے خستہ حالت میں یا پھر معیاری خدمات فراہم نہیں کی جا رہی ہوں تو پھر ہائی وے ایجنسیوں کو ٹول وصول نہیں کرنا چاہیے ۔