بھٹکل: بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بینگلورو سے مینگلور، مرڈیشور اور کاروار کے درمیان چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ
بھٹکل، 27 / جولائی (ایس او نیوز) گذشتہ کئی دنوں سے ریاست کے مختلف علاقوں میں جاری بھاری بارش کے نتیجے میں جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے مدنظر بینگلور سے مینگلور، مرڈیشور اور کاروار کے درمیان چلنی والی کئی ٹرینوں کو عارضی طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میسورو ڈیویژن کے سیکشن میں ضلع ہاسن کے سکلیشپور میں یڈاکوماری اور کوڈگن ہلّی کے درمیان مٹی کھسک کر ریلوے ٹریکس پر گرنے کی وجہ سے اس روٹ پر سے گذرنے والی ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق بینگلورو سے آنے یا جانے والی جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے، اُس کی تفصیل اس طرح ہے :
1۔ ٹرین نمبر 16585 بینگلورو سے مرڈیشور تک چلنے والی ٹرین 27 اور 28 جولائی کے لئے پوری طرح منسوخ
2۔ ٹرین نمبر 16586 مرڈیشور سے بینگلورو تک چلنے والی ٹرین 28 اور 29 جولائی کے لئے پوری طرح منسوخ
3۔ ٹرین نمبر 06567 بینگلورو سے کاروار تک چلنے والی ٹرین 28 جولائی کے لئے پوری طرح منسوخ
4۔ ٹرین نمبر 06568 کاروار سے بینگلورو تک چلنے والی ٹرین 28 جولائی کے لئے پوری طرح منسوخ
5۔ ٹرین نمبر 16595 بینگلورو سے کاروار تک چلنے والی ٹرین 27 اور 28 جولائی کے لئے پوری طرح منسوخ
6۔ ٹرین نمبر 16596 کاروار سے بینگلورو تک چلنے والی ٹرین 28 اور 29 جولائی کے لئے پوری طرح منسوخ
پریس ریلیز کے مطابق ریلوے پٹری پر پڑے ملبے کو ہٹانے اور ریلوے ٹریکس کو صاف کرنے کا کام جاری ہے ،اور کام جلد مکمل ہوگا۔ محکمہ ریلوے نے عوام الناس سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
Landslides and heavy rains disrupt train services between Bangalore and Coastal Karnataka