اراضی تنازعہ: پوجا کھیڈکر کی ماں کو 20 جولائی تک پولیس حراست میں بھیجا گیا، بندوق دکھا کر لوگوں کو دھمکانے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2024, 8:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) پونے ضلع کی عدالت نے ٹرینی آئی اے ایس افسر پوجا کھیڈکر کی ماں منورما کھڈیکر کو 20 جولائی تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ پولیس نے منورما کو اراضی تنازعہ سے متعلق بندوق دکھا کر کچھ لوگوں کو دھمکانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منورما کو رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ واقع ایک لاج سے آج صبح پکڑا گیا جہاں وہ چھپی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منورما کو رائے گڑھ سے پونے کے پوڈ پولیس تھانہ لایا گیا اور رسمی طور سے گرفتار کیا گیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ منورما کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ہجاں سے انھیں 20 جولائی تک پولیس کی حراست میں بھیج دیا گیا۔

دراصل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں منورما پونے کے ملشی تحصیل کے دھڈوالی گاؤں میں اراضی تنازعہ کو لے کر کچھ لوگوں کو مبینہ طور پر بندوق دکھا کر دھمکاتی نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد سے پولیس منورما اور ان کے شوہر دلیپ کھیڈکر کی تلاش میں مصروف ہو گئی تھی۔ پونے (دیہی) میں پوڈ پولیس نے کھیڈکر شوہر بیوی اور پانچ دیگر کے خلاف بی این ایس (بھارتیہ نیائے سنہیتا)  کی دفعہ 323 (بے ایمانی یا دھوکہ دہی سے ملکیت ہٹانا یا چھپانا) سمیت دیگر دفعات اور اسلحہ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔

پونے (دیہی) کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج دیشمکھ نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ ’’منورما کھیڈکر کو رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ سے حراست میں لیا گیا اور انھیں پونے لایا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا۔‘‘ ملزم منورما، ان کے شوہر دلیپ اور پانچ دیگر لوگوں کا پتہ لگانے کے لیے کئی ٹیم تشکیل دی گئی تھیں۔

دوسری طرف پوجا کھیڈکر آئی اے ایس امتحان کے وقت دیے گئے معذوری اور او بی سی سرٹیفکیٹ کو لے کر سوالوں کے گھیرے میں ہیں۔ پونے کلکٹر دفتر میں تعیناتی کے دوران ان کے رویہ کو لے کر بھی ان کے خلاف جانچ کی جا رہی ہے۔ تنازعات کے درمیان حکومت نے منگل کو کھیڈکر کے ضلع تربیتی پروگرام کو ملتوی کر دیا اور انھیں 23 جولائی تک لال بہادر شاستری قومی ایڈمنسٹریشن اکادمی میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔

ایک سینئر افسر نے بدھ کے روز بتایا کہ پونے کی بدعنوان مکالف یونٹ کو شکایت ملی ہے جس میں سابق سرکاری ملازمین اور پوجا کے والد دلیپ کھیڈکر کے خلاف مبینہ آمدنی سے زیادہ ملکیت کے معاملے میں کھلی جانچ کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اے سی بی کی ناسک یونٹ پہلے ہی ان کے خلاف مبینہ آمدنی سے زیادہ ملکیت معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اس لیے پونے کی بدعنوان مخالف یونٹ نے ہیڈکوارٹر سے نئی شکایت کو بھی قبل کی شکایت سے جوڑنے یا نئے سرے سے جانچ کو لے کر انتظام طلب کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...