عید کی خریداری کرکے لوٹنے کے دوران کمٹہ کے مرجان میں پیش آیا سڑک حادثہ -والد کے ساتھ بچی بھی جاں بحق؛ دوسری لڑکی زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2024, 1:12 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ ، 9 / اپریل (ایس او نیوز) بچوں کو عید کے لئے کپڑے خریدنے کے بعد  واپس گھر لوٹنے کے دوران  پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹی فوت ہوگئے، جبکہ ایک اور بچی زخمی ہے۔ حادثہ کمٹہ کے مرجان نیشنل ہائی وے 66 پر  پیر کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کمٹہ کے  برگی گرام کا رہنے والا اسحاق شیخ   اپنی دو بچیوں 12 سالہ   ثنا شیخ  اور13سالہ سمرن  شیخ  کے ساتھ اسکوٹر پر سوار ہو کر  عید کی خریداری کرکے اپنے گھر لوٹ رہا تھا جس کے  دوران اسکوٹر بے قابو ہو کر سڑک کے بیچ میں موجود ڈیوائڈر سے ٹکرا گیا۔ ٹکر لگتے ہی  اسکوٹر سمیت تینوں سڑک کے بیچوں بیچ گرگئے اور شدید زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر زخمیوں کو کمٹہ تعلقہ اسپتال میں منتقل کیا ۔جہاں   ثناء نامی بچی نے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ دیا ، جبکہ باپ اسحاق شیخ (40)  جسے  شدید زخمی حالت میں مینگلور منتقل کیا گیا تھا، پیر کی رات کو انتقال کرگیا۔ دوسری بچی سمرن کا ہاتھ فریکچر ہوا ہے جسے  کمٹہ سرکاری اسپتال  کے بعد پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    
کمٹہ پولیس تھانہ میں  اس معاملے میں کیس درج کیا گیا ہے ۔

Father and daughter killed in road accident in Kumta returning from Eid shopping
 

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔