گوکرن کے قریب سیاحوں کی بوٹ ڈوب گئی۔ تمام 42 مسافروں کو بحفاظت بچا لیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th May 2024, 12:21 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن 20/مئی (ایس او نیوز) اُترکنڑا کے  مشہور سیاحتی مقام گوکرن کے قریب سیاحوں کو سمندری سیر کے لئے لے جانے والی بوٹ  اچانک ڈوب جانے سے کچھ دیر کے لئے  پورے علاقہ میں ہلچل مچ گئی، لیکن خوش قسمتی سے تمام سیاحوں کو بچالیا گیا۔ واردات اتوار شام کو  پیش آئی۔ پتہ چلا ہے کہ  بوٹ پر 42 سیاح سوار تھے، جب بوٹ ڈوبنے لگی تو سیاح بھی پانی میں ڈوبنے لگے، مگر قریب میں موجود دوسری بوٹ کے ذریعے انہیں  بچالیا گیا، کوسٹ گارڈ پولس کی بوٹ بھی فوری  جائے وقوع پر پہنچ گئی ، جبکہ بعض سیاح تیرتے ہوئے  ساحل کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ تو اچھا ہوا کہ بوٹ  ساحل کے قریب  ہی ڈوب گئی ، جس سے فوری بچاؤ ممکن ہوا اور ممکنہ تباہی سے بچا یا گیا۔ حیدرآباد، تلنگانہ، مہاراشٹرا اور ہاسن کے سیاحوں بشمول خواتین، بچے اور نوجوان اس بوٹ پر سوار تھے، بوٹ ڈو ب جانے سے ان کے  موبائل اور دیگر قیمتی سامان سمندر میں ہی بہہ گئے۔

گوکرن پولیس انسپکٹر یوگیش کے ایم۔ اور اس کا عملہ سمیت کوسٹ گارڈ کے پی ایس آئی انوپ نائک اور ان کی ٹیم  کے اہلکار  جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد سمندر کی سیر کے لیے آئی ہوئی تھی۔ انہوں نے ہاف مون بیچ اور دیگر مقامات کا دورہ کرنے اور بوٹ کے ذریعے پانی کے مختلف کھیلوں اور  سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے  تڈری  کے گنیش رمیش موڈنگی کی بوٹ پر سوار ہوئے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوسٹ گارڈ کے پی ایس آئی انوپ نائک نے بتایا کہ وہ مسافروں کے بیانات کی بنیاد پر تحقیقات کریں گے اور  شکایت درج کرتے ہوئے مناسب کارروائی کریں گے۔

واقعے پر مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیاحوں کو سیر کرانے والی بوٹ مناسب اجازت یا حفاظتی اقدامات کے بغیر چلتی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے  مناسب  کارروائی کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کی معروف شخصیت ایس ایم سید خلیل دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

 بھٹکل کی معروف شخصیت اور قومی و ملی رہنما ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کو دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ دبئی اور امارات کے مختلف علاقوں میں مقیم بھٹکل و اطراف کے عوام اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی، جس سے مرحوم کی مقبولیت اور ان ...

بھٹکل سرکاری اسپتال میں 24 مارچ  کو منعقد ہوگا مفت میڈیکل کیمپ؛ مینگلور سے ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹرس بھی پیش کریں گے خدمات

تعلقہ جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن، کریاشیل گیلیرا بلگا کی طرف سے سرکاری اسپتال کے تعاون سے 24 نومبر کو ایک طبی جانچ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں منگلورو کے کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل سے ڈاکٹروں کی ٹیم شرکت کرے گی ۔

دبئی میں شام پانچ بجے پڑھی جائے گی مرحوم سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ

جمعرات کی اولین ساعتوں میں انتقال کر جانے والے معروف سماجی شخصیت مرحوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن عرف سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے دبئی کے القصیص قبرستان (سوناپور) والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق بھٹکلی جماعت دبئی کے جنرل سکریٹری جناب جیلانی ...

بھٹکل: قوم و ملت کے عظیم رہنما جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن دبئی میں انتقال کرگئے

  قائد قوم و قائد ملت اور ساحل آن لائن سمیت کئی دیگر تعلیمی و سماجی اداروں سے منسلک جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن المعروف جناب سی اے خلیل  بھاو (86 سال) مختصر علالت کے بعد  ،  دبئی میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔

پنجی : خلیجی ملک میں ملازمت کے نام پر جسم فروشی کے لئے خواتین کو بھیجنے والا گروہ بے نقاب - دو ملزمین گرفتار

گوا کی پولیس نے خلیجی ممالک میں گھریلو خادمہ کی ملازمت کے لئے خواتین کو   بھیجنے کے بہانے انہیں جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت سید عبداللہ شیخ (58 سال) اور مستان خان پٹھان (35 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔