توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th May 2024, 2:02 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/مئی (ایس او نیوز) پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج  کئے ہیں ۔

توحید انگلش میڈیم ا سکول گنگولی سے اِمسال 51 اسٹوڈینٹس ایس ایس ایل سی میں شریک ہوئے جس میں 17 لڑکے اور 34 لڑکیاں شامل تھیں، تمام 51 طلبہ کامیاب ہوئے اس طرح گنگولی کے اس اسکول نے صد فیصد کامیابی درج کی۔ چھ اسٹوڈینٹس نے  امتیازی نمبرات  کے ساتھ اور 38 فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔

 عائشہ روحہ ​​بنت عبدالقادر نے 625 میں 570 مارکس (91.20فیصد) کے ساتھ   اسکول میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ شماز بنت آصف شیخ  نے 559   مارکس(89.44فیصد)،  آمنہ بنت ابراہیم چوگلے   اور  ماریہ ناخدا بنت عبد الباقی   دونوں نے  550 مارکس  (88فیصد)،   سمرا مولانا بنت نعیم مولانا  نے  544 مارکس (87.04 فیصد) اور زہرہ عرشیہ بنت  بیدرے ایوب  نے  536 مارکس  (85.76 فیصد) کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہیں۔

شیرور میں واقع توحید پبلک اسکول  سے اِمسال 13 لڑکے اور 18 لڑکیاں یعنی جملہ 31 اسٹوڈینٹس ایس ایس ایل سی امتحان میں شریک ہوئے تھے، تمام 31 اسٹوڈینٹس کامیاب ہوئے، اس طرح اس اسکول نے بھی صد فیصد کامیابی در ج کی۔ چھ نے امتیازی کامیابی اور 14 نے فرسٹ کلاس سے کامیابی حاصل کیں۔

اسکول کی   صبیحہ ناز بنت افروز مُلّا نے  562 مارکس (89.92 فیصد)،   بُشریٰ انجم  بنت  محمد رضوان 555 مارکس  (88.90فیصد)،   چو، نشوا  بنت  چو نذیر 543 مارکس(86.88 فیصد)،  محمد عماد  ابن  ذوالفقار علی  542 مارکس  (86.72 فیصد)،  کلثوم ملا بنت  مُلّا  عبدالحمید - 537 مارکس  (85.92 فیصد)،  عائشہ ثمرین بنت  شانو محمد صدیق - 535 مارکس (85.60 فیصد) کے ساتھ امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہیں۔

دونوں اسکولوں کی اس شاندار کامیابی  پر  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ گنگولی کی انتظامیہ  نے  دونوں اسکولوں کے تمام طلباء، HMs اور ان کے پرجوش عملے کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے اپنی پریس ریلیز میں  اسکول سپرنٹینڈینٹ  محترمہ نشاء کرن کی خصوصی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی  انتھک محنت  اور  ہر ایک طالب علم پر ان  کی خصوصی  توجہ سے بھی   اتنی شاندار کامیابی  ممکن ہوسکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...