سپریم کورٹ نے تروپتی لڈو تنازع کو سیاسی رنگ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2024, 11:20 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)سپریم کورٹ نے 'تروپتی لڈو' تنازعہ کیس میں مقدمہ درج کرنے اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کے حکم سے قبل آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے ذریعہ پرسدا میں مبینہ طور پر آلودہ گھی کے استعمال کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس کی توقع ہے کہ دیوتاؤں کو سیاست کے معاملات سے دور رکھا جائے گا، تاکہ مذہبی مسائل کو سیاسی طور پر استعمال کرنے سے روکا جا سکے۔

جسٹس بی آر گوئی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کہا ’’18 ستمبر کو پریس کو بیان دینے کا کیا جواز تھا؟ اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھا کہ لڈو بنانے میں آلودہ گھی کا استعمال کیا گیا تھا۔ پانچ سپلائرز تھے۔ جن میں سے صرف ایک سپلائر کی سپلائی آلودہ پائی گئی۔

تاہم بنچ نے یہ بھی پوچھا کہ کیا تمام سپلائرز سے حاصل کردہ گھی کو استعمال سے پہلے ملایا گیا تھا۔ بنچ نے کہا ’’ بادی النظر میں ہمارا یہ ماننا ہے کہ جب تحقیقات زیر التواء تھی تو اعلی آئینی عہدے پر فائز شخص کے لئے بیان دینا مناسب نہیں تھا۔ ”

سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سبرامنیم سوامی، تاریخ دان ڈاکٹر وکرم سمپت، سدرشن ٹی وی چینل کے ایڈیٹر سریش چوان اور ایک دیگر شخص کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔

بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ ہدایات لیں کہ آیا ریاستی حکومت کے ذریعہ تشکیل کردہ موجودہ ایس آئی ٹی کو جاری رہنے دیا جانا چاہئے یا کوئی اور ایس آئی ٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔

، آندھرا پردیش حکومت اور تروملا تروپتی دیوستھانمس (ٹی ٹی ڈی ) بورڈ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی اور سدھارتھ لوتھرا 18 ستمبر کو وزیراعلی کے بیان کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ (گھی) کی سپلائی معیار کے مطابق نہیں پائی گئی، اس لیے اسے جانچ کے لیے آنند میں نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کی لیبارٹری میں بھیج دیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ملاوٹ سے متعلق معلومات سامنے آئیں۔

بنچ نے وکیل سے پوچھا، ’’کیا آپ کو اس معاملے میں دوسری رائے لینے پر عقلمندی آمادہ نہیں کرتی؟‘‘ سوامی کے وکیل نے دلیل دی کہ وہ اس بات سے فکر مند ہیں کہ جس بنیاد پر وزیراعلی نے واضح بیان دیا ہے، اس سے دیوتا کا احترام کم ہوا اور دنیا بھر کے عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

ایڈوکیٹ مسٹر لوتھرا اور مسٹر روہتگی نے سوامی پر ٹی ٹی ڈی کے سابق چیئرمین وائی وی سبا ریڈی کے حق میں بولنے کا الزام لگایا۔

مسٹر ریڈی نے گھی کے ماخذ اور معیار کے بارے میں تفصیلی فارنسک رپورٹ کی شکل میں عبوری راحت اور عقیدت مندوں کے جذبات کے تحفظ کے لیے اس معاملے کی تشہیر پر عارضی روک لگانے کے لیے ایک علیحدہ عرضی دائر کی ہے۔

مسٹر مہتا نے اپنی طرف سے کہا کہ یہ عقیدے کا معاملہ ہے اور اگر آلودہ گھی کا استعمال کیا گیا ہے تو یہ ناقابل قبول ہے۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔

سپریم کورٹ نے 3 اکتوبر کو کیس کی اگلی سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل سے جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ مسٹر نائیڈو نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ریاست میں وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیادت والیریاست کی سابقہ حکومت کے دوران تروپتی کے لڈو بنانے میں جانوروں کی چربی کا استعمال کیا گیا تھا، جس سے ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔

دوسری طرف وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے مسٹر نائیڈو پر سیاسی فائدے کے لیے ‘گھناؤنے الزامات’ لگانے کا الزام لگایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ای ڈی کی کاروائی پر کانگریس نے بولا دھاوا؛ ڈرنے کی ضرورت نہیں، ثابت ہوں گے بے قصور

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے ...

ممبئی: مسجد محبوب سبحانی کے متنازعہ حصے کو ہٹانے کا عمل شروع ہوگیا

دھاراوی کے سائی بابا نگر 90 فٹ روڈ پر واقع مسجد محبوب سبحانی اہلسنت ولجماعۃ کے ذمہ داران نے پولیس اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر کو مسجد کے متنازعہ حصے کو منہدم کرنے کا آغاز کر دیا۔ یہ کارروائی اس یقین ...

پمپری چنچوڑ میں رات کے وقت مسجد اور مدرسے کا انہدام

ملک کے دیگر حصوں کی طرح پونے میں بھی ایک مسجد اور مدرسے کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیا گیا۔ مقامی مسلمانوں نے اس قدم کے خلاف سخت احتجاج کیا، تاہم پولیس نے متعدد سرکردہ افراد کو حراست میں لے لیا، اور میونسپل کارپوریشن نے سخت سیکیورٹی کے دوران رات کے اندھیرے میں مسجد اور ...

گجرات میں 1200 سالہ قدیم درگاہ اور مسجد کے انہدام کے خلاف درخواست دائر

سومناتھ مندر کے قریب رات کی تاریکی میں تقریباً 1200 سال پرانی درگاہ، مسجد اور قبرستان کے انہدام نے عوام میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ اس معاملے پر جہاں ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے، وہیں شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ کو کھلا خط لکھ کر اس کارروائی کو مسلمانوں کے خلاف واضح ...