دبئی 17 جون (ایس او نیوز) متحدہ عرب امارات کے عجمان میں واقع تھمبے گروپ جس کی بنیاد 1997 میں ڈاکٹر تھمبے محی الدین نے رکھی تھی، اپنی کامیابی کے 25 سال مکمل کرلئے ہیں، آج تھمبے گروپ کارپوریٹ دنیا میں اپنی ایک شناخت قائم کرچکا ہے اور ایک ملٹی ڈومین ملٹی اماراتی پلئیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اس موقع پر تھمبے گروپ کے صدر ڈاکٹر تھمبے محی الدین نے متحدہ عرب امارات میں 25 سال مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بڑی خوش آئندبات ہے کہ تھمبے گروپ جس کی بنیاد پہلے صرف ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کے طور پر رکھی گئی تھی، آج اس میدان کا ایک بڑا بالغ کھلاڑی بن گیا ہے۔ تھمبے گروپ اب میڈیکل ایجو کیشن، ہیلتھ کیئر ، ریسرچ، لیبارٹری ، فارمیسی اور کئی شعبوں میں بہترین مقام حاصل کر چکا ہے ۔ ڈاکٹر تھمبے نے بتایا کہ ہمیں جو کامیابی ملی ، یہ طویل عرصہ کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے ، ہماری جامع مہارت کے ساتھ صارفین کو اطمینان بخش خدمات فراہم کرنے میں ہم کامیاب رہے ہیں۔ ہماری ٹیم اپنے پروڈکٹ کے معیار کو بہتر بنانے اور اپنی مہارت کو کلائنٹس کو اطمینان دلانے میں لگاتے ہیں، اس طرح وہ نہ صرف معیاری مصنوعات اور معیاری خدمات کا فراہم کنندہ بنتا ہے بلکہ کاروباری ساتھیوں کے لیے ایک قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر بھی بن جاتا ہے۔
گلف میڈیکل یونیورسٹی اور جی ایم سی اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر عجمان ایک دہائی سے طلباء کو میڈیسن، فزیوتھراپی، دندان سازی، فارمیسی، کلینکل پیتھالوجی میں ماسٹرز اور پریمیم ہیلتھ کیئر ڈیلیوری سسٹم میں پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔
اس کے علاوہ دیگر شعبوں جیسے ہیلتھ کلب، کافی شاپ، آپٹیکل شاپس اور فلاور شاپس میں بھی اس ادارے نے اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔متحدہ عرب امارا ت کی ساتوں مملکت میں تھمبے گروپ کے 110 سے زیادہ ٹچ پوائنٹس ہیں جن کے ساتھ دنیا بھر کے 70 سے زیادہ اداروں کے ساتھ معاہدہ ہے۔تھمبے گروپ نے ان پچیس سالوں میں 10 ملین سے زیادہ مریضوں کا علاج اور اسکریننگ کی ہے، اور 175 مختلف قومیتوں اور ملکوں کے مریضوں کے ساتھ 70,000 سے زیادہ بچوں کی ڈیلیوریاں کی ہیں۔ یو نیورسٹی سے 3500 سے زائد طلباء فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔ ان طلباء کا تناسب متحدہ عرب امارات سے فارغ التحصیل ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز کا 60 فیصد بنتا ہے ، اسی طرح ڈاکٹروں کا تناسب 20فیصد ہے۔ یہ گروپ 3000 سے زیادہ افراد کو ملازمت دیتا ہے، جس میں 35 ممالک کے 400 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس ہیں ۔ 25سا لوں کے دوران مجموعی طور پر 1.5 بلین درہم کی سرمایہ کاری کی ہے۔
تھمبے گروپ کا ہیلتھ کیئر ڈویژن خطے میں آٹھ اکیڈمک ہسپتال چلاتا ہے جن میں 800 داخل مریضوں کے بستروں کی سہولت موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ تھمبے ہسپتال کے نیٹ ورک کو آج خطے میں نجی تعلیمی ہسپتالوں کی سب سے بڑی زنجیر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں 10 فیملی کلینک/میڈیکل سینٹرس، 5 تشخیصی لیباریٹریس اور 46 ریٹیل فارمیسی آؤٹ لیٹس اور فارمیسی کے ذریعے فرسٹ ڈرائیو کی سہولت موجود ہے۔ تھمبے میڈیکل کا ٹورسم ڈیپارٹمنٹ بھی بے حد فعال ہے اور طبی سیاحت کے تحت اپنی تمام تمام خدمات کو فروغ دینے میں کوشاں ہے۔