بینگلورو میں پاکستانی شہریوں کی گرفتاری - کیا ریاست میں سرگرم ہے 'مہدی فاونڈیشن'؟

Source: S.O. News Service | Published on 5th October 2024, 5:18 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بینگلورو، 5 / اکتوبر (ایس او نیوز) بینگلورو  کےآندھراہلّی علاقے سے 'مہدی فاونڈیشن انٹرنیشنل' سے تعلق رکھنے والی ایک اور پاکستانی فیمیلی کو  پولس نے گرفتار کیا ہے جو یہاں ہندو ناموں کے ساتھ مقیم تھی ۔ایک انگریزی    میڈیا کی  رپورٹ کے مطابق  جیگانی پولیس کی گرفت میں ان افراد کی شناخت سید طارق، اس کی بیوی انیلہ طارق اور ان کی 13 سالہ بیٹی کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سال 2014  میں  دیگر چار پاکستانیوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے اور یہاں پر قیام پزیر ہونے والے طارق کے پاس چوہان اور اس کی بیوی کے پاس دیپالی چوہان کے نام سے آدھار کارڈ موجود ہیں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ اس نے لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے چار پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے، جو ہندو نام والے ہندوستانی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کے ساتھ بینگلورو میں مقیم تھے ۔ گرفتارشدہ پاکستانی شہریوں کی شناخت راشد علی صدیقی عرف شنکر شرما، عائشہ عرف آشا رانی، حنیف محمد عرف رام بابو شرما اور روبینہ عرف رانی شرما کے طور پر کی گئی تھی ۔ ان چاروں کی گرفتاری سے قبل  دو افراد نقلی دستاویزات کے ساتھ پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش میں چینئی میں گرفتار کیے گئے اور ان چاروں نے قبول کیا کہ وہ دو لوگ بھی ان کے رشتے دار ہیں ۔  
    
اب پولیس نے بتایا ہے کہ پہلے گرفتار کیے گئے ان چار پاکستانیوں نے مزید تین اراکین والے ایک دوسری فیملی  کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کیا گیا ۔ یہ تینوں افراد نے ابتدا میں داونگیرے میں قیام کیا پھر وہاں سے  2015 میں کیرالہ کے کوچی میں رہائش اختیار کی اور اس کے بعد 2019 میں بینگلورو میں منتقل ہوگئے ۔ 
    
غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے بعد یہاں قیام کرنے والے پاکستانی شہریوں کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ لندن میں قائم 'مہدی فاونڈیشن انٹرنیشنل' کے اراکین ہیں، جس کا سرغنہ ریاض گوہر شاہی ہے  اور انہیں اپنے مسلک اور فرقے کی تبلیغ کے لئے بیرون ملک سے بڑی مقدار میں فنڈ موصول ہوتا ہے ۔ اسی پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے پولیس ان پاکستانیوں کے بینک اکاونٹس اور لین دین کی گہری جانچ کر رہی ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مزید پاکستانی بینگلورو میں مقیم ہو سکتے ہیں ، لہٰذا ایسے افراد کو ڈھونڈ نکالنے کی مہم شروع کی گئی ہے ۔
    
پولیس کے بیان کے مطابق جب اس نے راشد علی اور اس کے خاندان والوں کو گرفتار کیا تھا تو ان کے کمرے کی دیوار پر "مہدی فاونڈیشن انٹرنینشل ۔ جشنِ یونس" لکھا ہوا ملا ۔ اس کے علاوہ ان کے قائد کا فوٹو بھی موجود تھا ۔ 
    
کیا ہے یہ 'مہدی فاونڈیشن انٹرنیشنل ؟' : غیر قانونی طور پر ہندوستان میں قیام کرنے کے الزام میں گرفتار شدہ پاکستانیوں کا تعلق جس مہدی فاونڈیشن  سے ہونے کا پولیس نے انکشاف کیا ہے اور ان کی سرگرمیاں  ریاست کرناٹک  میں جاری رہنے کی جو بات کہی ہے وہ چونکانے والی ہے ۔ کیونکہ یہ لوگ مسلمانوں کے اندر بدعقیدگی اور گمراہ کن فلسفے کی تبلیغ میں ملوث ہوتے ہیں ۔
    
  یہ  'مہدی فاونڈیشن انٹرنیشنل  '    پاکستانی روحانی لیڈر ریاض احمد گوہر شاہی کی طرف سے 1980 میں 'راشد احمد گوہر شاہی انٹرنیشنل' (RAGS) کے نام سے قائم کیا گیا ادارہ ہے ۔ سال 2002 میں اس کے شریک بانی یونس گوہر شاہی نے اس تنظیم کا نام تبدیل کرکے  میسیاح / مہدی فاونڈیشن انٹرنیشنل (ایم ایف آئی) کا نام دیا ۔  اس ادارے کا دعویٰ ہے کہ راشد احمد گوہر مسیح / مہدیِ موعود ہے جس کا انتظار مسلمان، عیسائی اور کلکی اوتار کے روپ میں ہندو کرتے ہیں ۔ ان کا عام فلسفہ 'نفرت ختم کرنا اور امن و محبت کا پیغام عام کرنا' ہے ۔ 

اس مسلک کو ماننے والوں کا عقیدہ ہے کہ  ان کے روحانی لیڈر گوہر کا عکس اللہ کی طرف سے چاند، سورج، حجر اسود وغیرہ میں موجود ہے اور اس عکس نے ہزاروں لوگوں سے مختلف زبانوں میں کلام کیا ہے ۔ یہ لوگ اپنے آپ کو "گوہری" کا خطاب دیتے ہیں اور ان کی تعداد بین الاقوامی سطح پر ہزاروں میں ہے ۔ اس کے علاوہ ایم ایف آئی نے ایک دوسرا ادارہ 'کلکی اوتار فاونڈیشن' بھی قائم کر رکھا ہے ۔
    
گوہر شاہی اور اس کے ماننے والوں کی بدعقیدگی کا عالم یہ ہے کہ  وہ اپنے  روحانی پیشوا کے اس دعوے پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ اس کی ملاقات 1997 کے دوران نیو میکسیکو میں عیسیٰ علیہ السلام سے ہوئی تھی ۔ عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ اس کی گفتگو کے بارے میں  پوچھنے پر وہ کہتا ہے کہ یہ ایک راز ہے جسے وقت آنے پر ظاہر کیا جائے گا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

 قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات کے لیے ایس ڈی پی آئی امیدوار انور سادات نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے جنوبی کنڑا ضلعی صدر انور سادات نے کل 3اکتوبر کو دکشن کنڑ اور اڈپی اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی نمائندگی کرنے والی قانون ساز کونسل کی نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ضمنی انتخاب 21اکتوبر کو ہونگے۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا کی اہلیہ کی درخواست پر 14 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منسوخی

کرناٹک میں بدھ کو میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (موڈا) کے الاٹمنٹ اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت ہوئی، جب چیف منسٹر سدارامیا کی اہلیہ کی درخواست پر 14 متنازعہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ سرکاری طور پر منسوخ کر دی گئی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ موڈا نے اس الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس ...

حکومت گرانے کے مبینہ بیان پر بی جے پی ایم ایل اے بسن گوڑا کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج

کرناٹک کی سیاسی ہلچل میں ایک نیا موڑ بی جے پی ایم ایل اے بسن گوڑا آر پاٹل کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ ایک طرف وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف ای ڈی کی کارروائی سیاسی ماحول کو گرما رہی ہے، تو دوسری جانب بسن گوڑا کے مبینہ بیان نے مزید تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ای ڈی کی کاروائی پر کانگریس نے بولا دھاوا؛ ڈرنے کی ضرورت نہیں، ثابت ہوں گے بے قصور

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے ...

بیدر کی طالبہ نے اپنے نام کیا 'گولڈن گرل' کا خطاب؛ 16 گولڈ میڈلس کے ساتھ شاندار کامیابی 

شمالی کرناٹکا کے باگلکوٹ میں واقع باغبانی یونیورسٹی (ہورٹیکلچر) کے 13 سالانہ اجلاس کے دوران جملہ  21 طالبات کو گولڈ میڈلس سے نوازا گیا ۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ امولیہ نامی طالبہ نے بیک وقت 16 گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے عوامی حلقوں میں 'گولڈن گرل' کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔

پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کے بعداُترپردیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے؛ نرسنگھا نند سرسوتی کی پولس نے لی تحویل

متنازعہ ہندو سادھو اور داسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسنگھانند سرسوتی  کی طرف سے    پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کئے جانے کے  بعداُترپردیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، جسے دیکھتے ہوئے  اب خبر ملی ہے کہ پولس نے اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والے نام ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024: سنجے راوت نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پرلگایا سرکاری مشینری کے غلط استعمال کا الزام ؛ کیس درج کرنے کا مطالبہ

شیو سینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ یا یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کی مہم کے لیے سرکاری مشینری، بشمول ہوائی جہاز، کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ راؤت نے دونوں کے خلاف قانونی ...

ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واضح اکثریت کی پیش گوئی

ہفتہ کو جاری ہونے والے کئی ایگزٹ پولز میں ہریانہ میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کو برتری حاصل ہے اور نیشنل کانفرنس کو واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے قبل 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس کا شدید احتجاج

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے پہلے 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس نے شدید اعتراض اٹھایا ہے۔ کانگریس کے جموں و کشمیر یونٹ کے سینئر نائب صدر اور ترجمان رویندر شرما نے اس فیصلے کو جمہوری اور آئینی اصولوں کے خلاف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی جے پی کے حق میں گڑبڑ ...

کانگریس ہریانہ میں بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے رہی ہے: الکا لامبا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، اس دوران مہیلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبا نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننا یقینی ہے۔ لامبا نے وزیر اعظم کے مہاراشٹر کے حالیہ دورے پر بھی تبصرہ کیا، جس میں انہوں نے ریاست کی سیاسی صورتحال پر اپنی آراء کا اظہار کیا۔

وقف ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ - چینئی میں ہزاروں افراد نے کیا احتجاجی مظاہرہ

فیڈریشن آف تملناڈو اسلامک آرگنائزیشنس اینڈ پولیٹیکل پارٹیز کے بینر تلے ہزاروں افراد نے مرکزی حکومت سے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چینئی کے راجارتنم اسٹیڈیم میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔