مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو نتائج بھگتنے پڑیں گے: تیجسوی یادو

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2024, 11:44 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ، 24/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے آج اڑریہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پردیپ سنگھ کے متنازعہ بیان پر شدید تنقید کی۔ تیجسوی یادو نے پردیپ سنگھ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ ایسے بیانات سے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچتا ہے۔

سنگھ کا بیان جس کا لب و لہجہ فرقہ وارانہ تھا، پر بہار اسمبلی میں قائد ِ اپوزیشن نے شدید ردّ ِ عمل ظاہر کیا۔ اپنی تنقید میں تیجسوی یادو نے زور دے کر کہا کہ اقلیتی فرقہ کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش خصوصیت کے ساتھ پھوٹ ڈالنے والی اور نفرت انگیز ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

تیجسوی یادو نے تیقن دیا کہ وہ اور آر جے ڈی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے والے کسی بھی فرد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔ فیس بک پر جاری کردہ لائیو نشریے میں تیجسوی یادو نے عوام پر زور دیا کہ وہ تعلیم، آبپاشی اور آمدنی (روزگار) جیسے حقیقی مسائل پر توجہ مبذول کریں نہ کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مد ِ مقابل کرنے پھوٹ ڈالنے کی چالوں کا شکار ہوں۔

یادو نے کہا کہ بدامنی پھیلانے والے اور فسادات بھڑکانے والی فرقہ پرست طاقتوں کی مخالفت کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہر فرقہ بلالحاظِ مذہب ملک کی آزادی اور ترقی میں حصہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے اپنی اپیل میں اتحاد اور ترقی پر توجہ مبذول کرتے ہوئے بہار کو فرقہ وارانہ کشیدگی سے دور رکھنے کہا۔ انھوں نے عوام کو تیقن دیا کہ جب تک وہ زندہ رہیں گے بہار کو فرقہ پرستی میں ڈھکیلنے کی ہر کوشش کی بھرپور مدافعت کریں گے۔

اشتعال انگیز بیانات کے خلاف انھوں نے لیڈروں کو انتباہ دیا اور زور دے کر کہا کہ جو بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے بری نظر ڈالے گا اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تیجسوی یادو نے چیف منسٹر بہار نتیش یادو کو بھی نشانہ بناتے ہوئے تنقید کی کہ وہ نفرت پھیلانے والوں کی تائید کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہردیپ سنگھ جیسے پھوٹ ڈالنے والے بیانات جاری کرنے والے لیڈروں کو وائی زمرے کے بشمول اضافہ سیکورٹی نتیش کمار فراہم کررہے ہیں۔ تیجسوی یادو نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی زیرقیادت ”ہندو سوابھیمان یاترا“ کے دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے اشتعال انگیز بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے ردّ ِ عمل ظاہر کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا۔

اڑریہ کے رکن پارلیمنٹ نے اپنے اشتعال انگیز بیان میں کہا تھا کہ ”اگر آپ (مسلمان) اڑریہ میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہندو ہوجانا چاہیے“۔ اس بیان پر بہار اور سارے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

سمندری طوفان 'دانا' کی شدت میں مزید اضافہ، رات گئے اوڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی

خلیج بنگال کے مشرقی-وسطی حصے میں بننے والا سمندری طوفان 'دانا' اب ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، طوفان کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور اس کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ طوفان آج رات ...

راجستھان ضمنی انتخابات: کانگریس نے تمام 7 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا

کانگریس نے گزشتہ رات راجستھان کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جھنجھنو سے امت اولا، دوسہ سے دین دیال بیروا، دیولی اونیارا سے کستور چند مینا، کھنوسار سے رتن چودھری، چوراسی (ایس ٹی) سے مہیش روت، سلمبر (ایس ٹی) سے ریشما مینا اور ...

آندھرا پردیش میں شدید بارش کے نتیجے میں اننت پور کے رہائشی علاقے زیر آب، لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

آندھرا پردیش کے اننت پور میں شدید بارش کے بعد سیلابی حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ 21 اکتوبر کی رات اننت پور شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زوردار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینی پڑی۔ حیدرآباد-بنگلورو قومی ...