بھٹکل موگلی ہونڈا میں چوری کی واردات؛ گھر کا تالہ توڑ کر داخل ہوئے اندر؛ زیورات نہیں ملے، نقد رقم لے کر ہوگئے فرار
بھٹکل 17/اکتوبر (ایس او نیوز) موگلی ہونڈا چرچ کے پیچھے واقع جناب محمد ناصر بیری کے مکان پر چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے الماری میں رکھی 15ہزار روپئے نقد لے کر فرار ہوگئے ہیں۔
ناصر کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ دو تین دنوں سے گھر پر تالہ تھا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے چوروں نے پچھلے دروازے پر لگے تالے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے ہیں۔
ناصر کی والدہ، اہلیہ اور بچے جب کل بدھ کی شام کو گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ پیچھے کا دروازہ کھلا ہوا ہے اور تالہ توڑ دیا گیا ہے۔ گھر کے اندر الماریاں کھلی ہوئی تھی اور سبھی چیزیں پلنگ اور نیچے بکھری پڑی تھی۔ الماریوں میں چونکہ زیورات نہیں تھے البتہ 12 سے 15 ہزار کی نقد رقم رکھی ہوئی تھی جس پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا ہے۔
بھٹکل ٹاون پولس تھانہ کو شکایت دی گئی ہے اور پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ چھان بین جاری ہے۔