دبئی میں شام پانچ بجے پڑھی جائے گی مرحوم سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2024, 3:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل، 21 نومبر (ایس او نیوز): جمعرات کی اولین ساعتوں میں انتقال کر جانے والے معروف سماجی شخصیت مرحوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن عرف سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے دبئی کے القصیص قبرستان (سوناپور) والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق بھٹکلی جماعت دبئی کے جنرل سکریٹری جناب جیلانی محتشم نے کی ہے۔

جیلانی محتشم نے بتایا کہ مرحوم کی قانونی اور کاغذی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں، اور نماز جنازہ کے فوری بعد القصیص قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی مرحوم کی دو دختران، ایک امریکہ سے اور دوسری لندن سے دبئی پہنچ چکی ہیں۔ ان کے فرزند ایس ایم سید رئیس اور ایک اور دختر پہلے سے دبئی میں موجود ہیں۔

مرحوم کے انتقال کی خبر ملنے پر انڈیا، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے ان کے قریبی رشتہ دار اور احباب کے کافی لوگ دبئی پہنچ چکے ہیں، جبکہ مزید افراد جنازے میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

جیلانی محتشم کے مطابق، دبئی کے ایسٹرا اسپتال میں مرحوم کے آخری دیدار کے لیے بھی بہت سارے  لوگ پہنچ رہے ہیں، اور اہل خانہ سے تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

چونکہ بھٹکل کے زیادہ تر لوگ دبئی کے الراس علاقے میں مقیم ہیں، اس لیے جماعت کی جانب سے الراس لائبریری سے قبرستان تک پہنچنے کے لیے شام چار بجے خصوصی سواری کا انتظام کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: قوم و ملت کے عظیم رہنما جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن دبئی میں انتقال کرگئے

  قائد قوم و قائد ملت اور ساحل آن لائن سمیت کئی دیگر تعلیمی و سماجی اداروں سے منسلک جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن المعروف جناب سی اے خلیل  بھاو (86 سال) مختصر علالت کے بعد  ،  دبئی میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔

پنجی : خلیجی ملک میں ملازمت کے نام پر جسم فروشی کے لئے خواتین کو بھیجنے والا گروہ بے نقاب - دو ملزمین گرفتار

گوا کی پولیس نے خلیجی ممالک میں گھریلو خادمہ کی ملازمت کے لئے خواتین کو   بھیجنے کے بہانے انہیں جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت سید عبداللہ شیخ (58 سال) اور مستان خان پٹھان (35 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔

سُپاری سے کینسر ہونے کی رپورٹ کو ایم پی ویشویشور ہیگڈے کاگیری نے کہا غیر سائنسی؛ ، سپاری کو بے ضرر قرار دینے کا کیا دعویٰ

کینرا رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے  "سُپاری، سرطان پیدا کرنے کا سبب" نامی جو رپورٹ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ اینڈ کینسر کی طرف سے جاری کی گئی ہے اسے ایک غیر سائنسی رپورٹ قرار دیا ہے ۔     

ایئر انڈیا کی پرواز میں جنسی زیادتی کا واقعہ، ایک شخص گرفتار

دہلی سے گوا جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک خاتون مسافر کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ دوران پرواز ایک مرد مسافر نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

دہلی کی آلودہ فضا سے عوام کی مشکلات میں اضافہ، سرکاری ملازمین کے لیے ’ورک فرام ہوم‘ کا اعلان

دہلی کی آلودہ فضاء شہریوں کی صحت پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے، اور آلودگی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر دہلی حکومت نے سرکاری دفاتر کے 50 فیصد ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات ...

منی پور تشدد: کھرگے کا صدر مرمو کو خط، فوری مداخلت کو قرار دیا آئینی ضرورت

نی پور میں جاری تازہ تشدد پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو ایک خط ارسال کیا، جس میں فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔ کھڑگے نے صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ ریاست کے عوام کو امن و سکون کے ساتھ ...

مہاراشٹر میں انتخابی تشدد پر سنجے راؤت برہم، حکومت کی کارکردگی پر سوالات

  شیوسینا یو بی ٹی کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں این سی پی-ایس پی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر حملے کو نظم و نسق کی ناکامی قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی صورتحال اتنی بدتر کبھی نہیں رہی۔ انتخابی عمل کے دوران اس قسم ...