کرناٹک کے کارکلا میں المناک سڑک حادثہ؛ بائک اور لاری کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th September 2024, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی، 30/ستمبر (ایس او نیوز) - ضلع کے  کارکلا میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک بائک، جس پر پانچ لوگ سوار تھے، منی لاری کی ٹکر کی زد میں آگئی۔ حادثہ پیر کی سہ پہر قریب چار بجے  کو کارکلا-دھرمستھلا ہائی وے پر ہوسمارو پاجی گڈے کے قریب پیش آیا۔

پولس  ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت بائک پر میاں، بیوی اور ان کے تین بچے سوار تھے۔ لاری کی زوردار ٹکر سےتین  افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ  ایک بچی نے  اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا۔ مرنے والوں کی شناخت سریش اچاریہ (36)، ان کی بیٹی سمیکشا (7)،  سُشمیتا (5)، اور بیٹا سُوشانت (2) کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے میں سریش کی اہلیہ میناکشی اچاریہ (32) شدید زخمی بتائی گئی ہیں  اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

کارکلا مضافاتی پولیس نے منی لاری ڈرائیور ہیمنت  کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں  گرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کالج طلبہ سے دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم مولانا سید بلال حسنی ندوی کا خطاب

انجمن پی یو کالج بھٹکل میں دینی تعلیم کو تعلیمی نصاب کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ہر ماہ علماء کرام کو مدعو کرنا ایک اہم قدم ہے تاکہ طلبہ کو نہ صرف دینی معلومات حاصل ہوں بلکہ ان کے دلوں میں اسلام کی محبت اور جذبہ ایمانی بھی پیدا ہو۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کے اخلاق و ...

بھٹکل : وزیر منکال وئیدیا نے عوامی رابطے کے دوران وصول کیں 400 درخواستیں

وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل منکال وئیدیا نے بھٹکل تعلقہ کے   کٹگار کوپّا علاقے میں عوامی رابطے کا پروگرام بنایا اور لوگوں سے ان کے احوال جاننے کی کوشش کی ۔ اس دوران مختلف مسائل کے تعلق سے عوام کی طرف سے دی جانے والی 400 سے زائد درخواستیں وصول کیں ۔  

بھٹکل میں ینگ اسٹار کے زیر اہتمام میڈیکل چیک اپ کیمپ؛ سرینواس اسپتال کے ماہرین کی مفت خدمات، پانچ سو سے زائد افراد نے کیا استفادہ

 مینگلور کے قریب سورتکل میں واقع سرینواس اسپتال کے تعاون سے بھٹکل محی الدین اسٹریٹ (مدینہ کالونی) کے نوجوانوں پر مشتمل ینگ اسٹار ویلفیئر آرگنائزیشن نے اتوار کو جامعہ آباد روڈ پر واقع آفرین ہال میں مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے اپنی صحت کی ...