کرناٹک کے منڈیا میں دلتوں کے مندر میں داخل ہونے پر تنازع، ناراض افراد نے مورتیاں باہر رکھ دیں

Source: S.O. News Service | Published on 12th November 2024, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

منڈیا ، 12/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہنکیرے گاؤں میں دلت شخص کے قدیم کال بھیرویشور سوامی مندر میں داخل ہونے پر مقامی لوگ شدید ناراض ہو گئے۔ جب دلت برادری کے افراد مندر میں داخل ہوئے تو مقامی لوگوں نے احتجاجاً مندر کی مورتیاں نکال کر باہر رکھ دیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس افسران نے مقامی گاؤں والوں کے ساتھ میٹنگ کی اور اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی۔ طے پایا کہ دلتوں کو اب مندر میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

گاؤں والوں نے بتایا کہ یہ مندر ہزاروں سال پرانا ہے۔ حال ہی میں سابق کانگریس رکن اسمبلی ایم سرینواس نے اس مندر کی تزئین کرائی تھی۔ کچھ گاؤں والوں نے روایات کا حوالہ دیتے ہوئے مندر میں دلتوں کے داخلے کی مخالفت کی۔ مخالفت کرنے والوں نے کہا کہ دلتوں کے لیے گاؤں میں الگ مندر بنایا گیا ہے۔ افسران کے سمجھانے کے بعد دلتوں کو مندر میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ مندر کے دروازے دوبارہ کھول دیے گئے اور تمام رسومات بھی ادا کی گئیں۔ احتیاطاً پولیس کی ایک ٹیم ابھی بھی گاؤں میں تعینات ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ تحصلیدار شیو کمار نے کہا کہ اب معاملے کا حل نکال لیا گیا ہے اور تنازعہ کے حوالے سے احتیاط برتا جا رہا ہے۔

دلتوں کے ساتھ ہونے والا یہ پہلا امتیازی برتاؤ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی سال 2022 میں صوبہ کرناٹک میں ہی اس طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا۔ ایک میلے میں تہوار کے دوران جلوس میں ایک دلت بچے نے گاؤں کے دیوتا کی مورتی کو چھو لیا تھا۔ اس کے بعد ناراض مقامی لوگوں نے دلت پریوار پر 60 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ یہ واقعہ کولار ضلع کے الڑ ہلّی گاؤں میں پیش آیا تھا۔ اس گاؤں میں ووکّالیگا برادری کے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ دلت برادری کے صرف 8-10 پریوار ہی رہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایس ڈی پی آئی کرناٹک نے "بلڈوزر انصاف" پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کیا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کے ریاستی صدر عبدالمجید نے 13 نومبر 2024 کو ہندوستان کی معزز سپریم کورٹ کی طرف سے سنائے گئے تاریخی فیصلے کی دلی تعریف کی اورفیصلے کا خیرمقدم کیا، جو واضح طورپر من مانی اور غیر آئینی ''بلڈوزر انصاف'' عمل کومسترد کرتا ہے۔

کرناٹک: مسلم ریزرویشن پر کوئی غور نہیں ہو رہا، وزیر اعلیٰ دفتر کا بیان

کرناٹک حکومت نے حال ہی میں اپوزیشن جماعتوں کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ وہ مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن پر غور کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے سامنے ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ ماضی میں مسلم ریزرویشن کے ...

ٹمکور میں تحفظِ شریعت و اوقاف جلسہ عام ،برادران ملت سے شرکت کی گزارش

  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع شاخ کے زیر اہتمام تحفظِ شریعت اور تحفظِ اوقاف سے متعلق ضلعی سطح کا عظیم الشان جلسہ عام 14 نومبر بروز جمعرات کو منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام شہر کے رنگ روڈ پر واقع معروف مقام اسٹار پیالیس کنونشن ہال کے میدان میں بعد نماز عصر شروع ہوگا، جس میں مختلف ...