راجستھان میں ووٹنگ کے دوران فتح پور شیخاوٹی میں کشیدگی، دو گروپوں کے درمیان پتھراؤ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th November 2023, 6:42 PM | ملکی خبریں |

جئے پور 25/نومبر (ایس او نیوز) راجستھان میں اسمبلی انتخابات  کے لیے ووٹنگ کے درمیان سنیچر کو سیکر کے فتح پور شیخاوٹی میں دو گروپوں کے درمیان تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بوچیوال بھون کے پیچھے واقع محلے میں دو گروپوں میں کشیدگی کے بعد پتھربازی   شروع ہوگئی۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد  سیکوریٹی میںاضافہ کیا گیا ہے اور زائد پولس  فورس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے۔

پتھراؤ کی وجہ سے پورے محلے میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پتھراو کی واردات  کے سبب کچھ دیر کے لیے ووٹنگ کا عمل بھی متاثر ہوا، لیکن جلد ہی حالات کو قابو میں کر لیا گیا۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے محلے میں پولیس فورس کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ پولیس کے کئی بڑے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے کے مطابق بوچیوال بھون پولنگ بوتھ پر فرضی ووٹنگ کو لے کر پہلے دو فریقین میں تنازعہ شروع ہوا۔ اس کے بعد کانگریس امیدوار حاکم علی خاں و آزاد امیدوار مدھوسودن بھنڈا کے حامی آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنے لگے۔ دونوں فریقین میں تقریباً نصف گھنٹے تک پتھراؤ ہوتا رہا۔ اس درمیان کئی لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ فی الحال حالات پُرامن بتائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ راجستھان میں  3/ ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اوراسی دوپہر تک نتائج سامنے آئیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر میں مہایوتی کو 200 سے زائد سیٹوں کی برتری، جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی دوبارہ واپسی

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور دونوں ریاستوں کی سیاسی صورتحال تیزی سے واضح ہو رہی ہے۔ مہاراشٹر میں مہایوتی اتحاد نے غیر متوقع طور پر اپنی جیت کی بنیاد رکھی ہے، جہاں بی جے پی، ایکناتھ شندے کی شیوسینا اور اجیت پوار کی این سی پی نے 219 سے ...

وائناڈ ضمنی انتخاب میں پرینکا گاندھی کی زبردست برتری، ڈھائی لاکھ ووٹوں سے آگے

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے وائناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب میں شاندار برتری کے ساتھ اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دو گھنٹے بعد پرینکا 2 لاکھ 55 ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل کر چکی ہیں۔ یو ڈی ایف کے امیدوار نے پرینکا کو اب تک 70 فیصد ووٹ ملنے کی اطلاع ...

دہلی کی فضاء دوبارہ خراب، اے کیو آئی 'سنگین' سطح تک پہنچ گیا

دہلی کی فضاء کا معیار ایک بار پھر ’سنگین‘ زمرے میں پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، جمعہ کی شام 6 بجے تک اوسط اے کیو آئی 401 تک پہنچ گیا۔ شہر کے 39 مانیٹرنگ اسٹیشنوں میں سے 19 اسٹیشنوں نے اے کیو آئی کی سطح کو ’سنگین‘ قرار دیا۔ سب سے زیادہ اے کیو آئی 445 جہانگیر پوری میں ریکارڈ ...

نوح فساد کے نابالغ ملزم کو عدالت نے بری کیا، اہل خانہ میں خوشی کی لہر

31 جولائی 2023 کو ہریانہ کے نوح ضلع میں ہونے والے فسادات کے دوران پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں بھادس گاؤں کا ایک نابالغ لڑکا بھی شامل تھا، جسے تھانہ نگینہ میں ایف آئی آر نمبر 142 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ جمعیۃ علماء ہند نے میوات فساد کے متاثرین کی بازآبادکاری ...

راہل گاندھی کا مودی-اڈانی گٹھ جوڑ پر پھر حملہ، ’’یہ بدعنوانی کا خطرناک کھیل ہے‘‘

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے اڈانی رشوت ستانی معاملہ پر ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کو ’’بے حد خطرناک کھیل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اڈانی وزیراعظم مودی کو فنڈ فراہم کرتے ہیں، اور بدلے میں ...

گیانواپی کیس: ہندو فریق کی درخواست پر سپریم کورٹ نے مسجد کمیٹی سے جواب طلب کیا، اگلی سماعت 17 دسمبر کو

گیانواپی مسجد کیس میں ہندو فریق کی ایک درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت کی اور مسجد کمیٹی کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے مسجد کمیٹی سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ ہندو فریق نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ 1993 تک ہندو افراد سیل بند علاقے میں پوجا کرتے تھے، جبکہ مسلم کمیونٹی اس ...