خاتون کی موت کے بعد تلنگانہ حکومت کا سخت اقدام، مایونیز پر ایک سال کی پابندی عائد

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2024, 11:16 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد، 31/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)تلنگانہ حکومت نے بدھ کے روز کچے انڈوں سے تیار ہونے والی مایونیز پر خوراک کی حفاظت کے خدشات کے پیش نظر ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ حیدرآباد میں موموس کھانے سے ایک خاتون کی ہلاکت اور پندرہ دیگر افراد کی بیمار ہونے کی اطلاع کے بعد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی صحت کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے، تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق ریاست میں حالیہ دنوں میں ایسے کئی معاملے سامنے آئے ہیں جن میں کچے انڈوں سے بنی مایونیز کھانے سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ یہ سینڈوچ، موموس، شوارما اور الفہم چکن وغیرہ میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔

تلنگانہ فوڈ سیفٹی کمشنر نے ایک بیان میں کہا، "گزشتہ چند مہینوں میں موصول ہونے والے مشاہدات اور شکایات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچے انڈوں سے بنی مایونیز کا استعمال فوڈ پوائزننگ کا سبب بن رہا ہے۔" واضح رہےیہ پابندی بدھ سے لاگو ہو گئی ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق فوڈ سیفٹی اور حکام کو خبردار کرتے ہوئے، کمشنر نے کہا "30 اکتوبر  2024 سے کچے انڈوں کا استعمال کرتے ہوئے مایونیز کی پیداوار، ذخیرہ اور فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور یہ  ایک سال کے لیے پابندی ہوگی۔" حکومتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب بھی کوئی معقول وجہ سامنے آئے گی، عوام کو کھانے کی مصنوعات سے منسلک ممکنہ صحت کے خطرات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

منگل کو حیدرآباد میں موموس کھانے سے ایک 31 سالہ خاتون کی موت ہوگئی اور 15 دیگر بیمار ہوگئے۔ اس سے چند روز قبل شوارما آؤٹ لیٹس پر فوڈ پوائزننگ کے معاملے سامنے آئے تھے جس کے پیش نظر محکمہ صحت کے حکام نے شہر بھر میں شوارما اور منڈی کے دکانوں پر چھاپے مارے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس صدر کھرگے نے وزیر اعظم مودی کو 'ایک ملک، ایک انتخاب' کے تصور پر تنقید کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 149 ویں یوم پیدائش پر گجرات میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کا منصوبہ جلد ہی عملی شکل اختیار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف جمہوریت کی بنیادوں کو مستحکم کرے گا بلکہ مالی وسائل ...

دیوالی پر دہلی کی آلودگی میں اضافے کا خدشہ، پٹاخے جلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

ملک بھر میں دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے، لیکن دہلی میں فضائی آلودگی نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ دیوالی کے روز یہاں کی فضاء میں مزید بگاڑ آ گیا ہے، خاص طور پر آنند وِہار علاقے میں جہاں اے کیو آئی 'سنگین' زمرے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، شام تک آلودگی کی ...

آر سی پی سنگھ کا نئی پارٹی کا اعلان، 'آپ سب کی آواز' کے ذریعے بہار اسمبلی انتخابات لڑنے کا عزم

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی ساتھی رام چندر پرساد سنگھ، جنہیں آر سی پی سنگھ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے آج اپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی سے علیحدگی کے بعد، انہوں نے اپنی پارٹی کے قیام کا عزم ظاہر کیا تھا۔ دیوالی کے موقع پر، آر سی پی سنگھ نے اپنی پارٹی ...

یکم نومبر سے کریڈٹ کارڈ، ایل پی جی اور ٹرین ٹکٹ سمیت 6 اہم قواعد میں تبدیلیاں

یکم نومبر 2024 سے ہندوستان میں کئی اہم اصول اور ضوابط میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن سے عوام کی مالی صورتحال پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔ ان تبدیلیوں میں ایل پی جی اور سی این جی/پی این جی کی قیمتوں میں ردوبدل، کریڈٹ کارڈ بلنگ کے اصول، مانی ٹرانسفر کے طریقہ کار، ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ...

اتر پردیش کے بدایوں میں خوفناک حادثہ: 6 افراد ہلاک، 5 شدید زخمی

اتر پردیش کے بدایوں کے مُجریا علاقے میں جمعرات کی صبح بدایوں-دہلی شاہراہ پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دیوالی منانے گھر آ رہے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 5 دیگر شدید زخمی ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کانگریس کا مودی حکومت پر طنزیہ حملہ: 'ہم کیسے منائیں دیوالی، جب بارہ مہینے ہے دیوالا'

دیوالی کا تہوار قریب آ رہا ہے، لیکن مہنگائی نے عوام کی زندگیوں کو دشوار کر دیا ہے۔ اس صورتحال کا اثر یہ ہے کہ غریب طبقہ اس خوشی کے موقع پر بھی دیے جلانے اور مٹھائیاں کھانے کے بجائے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنے میں مصروف ہے۔ اسی تناظر میں کانگریس نے آج مودی حکومت پر طنزیہ حملہ ...

یکم نومبر سے کریڈٹ کارڈ، ایل پی جی اور ٹرین ٹکٹ سمیت 6 اہم قواعد میں تبدیلیاں

یکم نومبر 2024 سے ہندوستان میں کئی اہم اصول اور ضوابط میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن سے عوام کی مالی صورتحال پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔ ان تبدیلیوں میں ایل پی جی اور سی این جی/پی این جی کی قیمتوں میں ردوبدل، کریڈٹ کارڈ بلنگ کے اصول، مانی ٹرانسفر کے طریقہ کار، ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ...

اسرائیلی فضائی حملے میں لبنان میں 31 افراد ہلاک، 27 زخمی

بدھ کے روز اسرائیل نے مشرقی اور جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں اور دیہات پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاعات لبنان کے سرکاری اور فوجی ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔ نامعلوم لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے جنوبی ...

دہلی میں شدید آلودگی سے عوام کا برا حال، کیجریوال اور وزیر اعلیٰ کی خاموشی پر کانگریس کا سخت ردعمل

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی میں بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ہوا معیار تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک سطح پر پہنچ چکا ہے، جہاں کچھ علاقوں میں AQI 300 سے ...

بھٹکل میں ریلائنس کمپنی کی کولڈ ڈرنک 'کمپا کولا' ڈسٹری بیوشن شاپ کا افتتاح؛ پورے اُتر کنڑا ضلع میں ہوگی سپلائی

  تعلقہ  کے جامعہ آباد روڈ، مدینہ کالونی میں   ZAM ڈسٹری بیوٹرس  کا افتتاح قاضی  جماعت المسلمین بھٹکل  مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کی دعا کے ساتھ کیا گیا۔ ضلع اُترکنڑا میں  زام ڈسٹری بیوٹرس  کو  ریلائنس کمپنی کی کمپا کولا کولڈ ڈرنک کو ڈسٹری بیوشن دیا گیا ہے جس پر مولانا نے ...

راجستھان: یوٹیوب سے متاثر ہو کر پٹاخہ بنانے کی کوشش میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی

راجستھان کے جھنجھنو علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب 13 سالہ ہمانشو نے یوٹیوب پر پٹاخہ بنانے کا طریقہ دیکھ کر خود پٹاخہ بنانے کی کوشش کی۔ اس نے 28 اکتوبر کو ویڈیو میں دیے گئے اجزاء جیسے سلفر اور پوٹاشیم خریدے، جو دراصل نمکیات سے بنی کھاد ہے، اور انہیں پانی میں حل کر کے ایک ...