ہیکرز کے ذریعے سات گھنٹے کی بندش کے بعد ساحل آن لائن انگلش ویب سائٹ کو ٹیکنیشنز واپس بحال کرنے میں ہوئے کامیاب
بھٹکل، 24 اگست (ایس او نیوز): ساحل آن لائن انگلش نیوز پورٹل، جسے سنیچر کی دوپہر تقریباً بارہ بجے ہیکرز نے ہیک کر لیا تھا، سات گھنٹوں کی طویل کوششوں کے بعد، ساحل آن لائن کے ٹیکنیشنز اسے دوبارہ حاصل کرنے اور نیوز سائٹ کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ساحل آن لائن کے ٹیکنیشنز، عماداللہ گوائی، سعید کولا، اور محمد نائف دامودی اب ہیکرز تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہیکرز کون ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے۔ ہیکرز کے خلاف سائبر پولیس اسٹیشن (بینگلور) میں کیس درج کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کے حوالے سے بھی قانونی ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک کے ساحلی شہر بھٹکل سے شائع ہونے والا ساحل آن لائن، اردو، انگریزی، اور کنڑا میں خبریں پیش کرتا ہے، اور یوٹیوب چینل کے ذریعے ساحل آن لائن کی ویڈیو نیوز بھی نشر کی جاتی ہے۔
Technicians restore SahilOnline english news portal after seven-hour shutdown by hackers