'سوئیگی' میں بڑے غبن کا انکشاف، سابق ملازم پر 33 کروڑ کے گھوٹالے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2024, 12:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 7/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی 'سوئیگی' (Swiggy) کے ایک سابق ملازم پر 33 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے الزام کا حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا ایک رپورٹ کے مطابق اس ملازم نے گزشتہ کئی سالوں میں اس غبن کو انجام دیا ہے۔ کمپنی کی مالی سال 2024  کی سالانہ رپورٹ سے یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔ سوئیگی نے اس معاملے کی جانچ کے لیے ایک باہری ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس ملازم کے خلاف قانونی شکایت درج کروا دی ہے۔

کمپنی نے 4 ستمبر کو جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ موجودہ سال کے دوران گروپ کو اپنی ایک ذیلی کمپنی میں تقریباً 32.67 کروڑ روپے کے غبن کا پتہ چلا ہے۔ اس رقم کو ایک سابق ملازم نے گزشتہ سالوں میں غبن کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جانچ کے دوران ملے ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد گروپ نے 31 مارچ 2024 کو ختم ہوئے مالی سال کے دوران درج بالا رقم خرچ کی شکل میں درج کیا ہے۔

غور طلب رہے کہ سوئیگی نے اس سال 26 اپریل کو اپنے نیشنل پبلک آفر (آئی پی او) کے لیے ڈرافٹ پیپر جمع کرائے تھے اور منی کنٹرول کے بارے میں سب سے پہلے خبر دی تھی۔ سوئیگی نے اپنے اس آئی پی او کے ذریعہ قریب 10414 کروڑ روپے جمع کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اس میں سے 3750 کروڑ روپے نئے شیئر جاری کر کے حاصل کیے جائیں گے، وہیں قریب 6664 کروڑ روپے آفر فار سیل سے (او ایف ایس) کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

پچھلے 10 سال میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش؛ عالمی یومِ جمہوریت پر ملکارجن کھرگے کا بیان

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 'عالمی یومِ جمہوریت' کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 2024 ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بیان میں نشاندہی کی کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران جمہوری نظام کو تباہ کرنے، اداروں کو کمزور کرنے، اور ان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ...

جھارکھنڈ: مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے سے 47 بچے بیمار

جھارکھنڈ کے ضلع دُمکا کے موہن پور گاؤں میں واقع پلس ٹو ہائی اسکول کے مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کے نتیجے میں 47 بچے بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ اسکول میں مڈ ڈے میل کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کے باعث متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 14 ستمبر کو، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو گرفتار کر لیا۔ انہیں 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ہماچل پردیش : مٹی کے تودے گرنے کے سبب 41 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہول اسپتی اور کنور کی بلند چوٹیوں پر برف کی تہہ جمنے لگی ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی حالیہ برفباری نے لاہول کی چوٹیوں کو چاندی کی طرح چمکدار بنا دیا ہے، جس سے علاقے کا منظر خوبصورت اور دلکش ہو گیا ہے۔

ہریانہ میں کسانوں کی مہاپنچایت پر پابندی، پنجاب-ہریانہ بارڈر پر اضافی سیکیورٹی اقدامات

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران اتوار کو اوچانا میں متوقع کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر، ہریانہ-پنجاب بارڈر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ اس اقدام کے باعث دونوں ریاستوں کے درمیان نقل و حرکت کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ...

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کیا اعلان

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کل ہی تہاڑ جیل سے رہا ہو کر باہر آئے ہیں۔ اس دوران، اتوار کو انہوں نے سب کو چونکا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اگلے دو دن میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اروند کجریوال نے وضاحت کی کہ اس دوران قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ بلائی جائے گی، جس ...