ہیمنت سورین کی ضمانت منسوخ کرنے کی ای ڈی کی درخواست سپریم کورٹ نے کی مسترد

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2024, 5:25 PM | ملکی خبریں |

رانچی، 29/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کی ای ڈی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ پیر  کو اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ سے سورین کو دیے گئے ضمانت کے حکم میں کوئی غلطی نہیں ہے اور اس میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ای ڈی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 جون کو ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے ہیمنت سورین کو کچھ شرائط کے ساتھ باقاعدہ ضمانت دی تھی۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ یہ پورا معاملہ امکانات پر مبنی ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی نے ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا ہے کہ ہیمنت سورین کا 8.86 ایکڑ زمین کے قبضے میں براہ راست کوئی کردار ہے۔ یہ بھی ثابت نہیں ہوا کہ سورین نے اس کی آڑ میں کوئی ’جرم‘ کیا ہے۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ایجنسی نے ہیمنت سورین کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ہیمنت سورین 28 جون کی شام کو رانچی کے ہوٹوار میں واقع برسا منڈا سینٹرل جیل سے باہر آئے اور اس کے بعد ساتویں دن انہوں نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس سے پہلے ای ڈی نے انہیں 31 جنوری کو زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ وہ پانچ ماہ تک جیل میں رہے۔ گرفتاری کے ساتھ ہی انہوں نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر: امیر ترین امیدوار کی دولت میں پانچ سال میں 575 فیصد اضافہ

 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور امیدواروں نے اپنے حلف نامے جمع کراتے ہوئے اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ تمام امیدواروں میں سب سے امیر پراگ شاہ ہیں، جن کے انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 3383.06 کروڑ روپے ہے۔ اطلاعات کے ...

ڈیجیٹل اریسٹ اور سائبر فراڈ میں اضافہ، وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی

  ہندوستان میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم اور ڈیجیٹل اریسٹ کے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی نگرانی داخلی سکیورٹی کے سیکرٹری کریں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم نریندر مودی کی ’من کی بات‘ کے 115ویں ایپی سوڈ میں دیے گئے ہدایت ...

ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ قابو کرنے کے لیے محکمہ ریل کا اقدام، زیادہ سامان پر جرمانہ عائد ہوگا

کچھ دن پہلے ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر ایک حادثہ پیش آیا تھا جب ٹرین میں سوار ہونے کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی لوگ شدید زخمی ہوئے۔ ایسے حادثات سے بچنے اور ٹرین و پلیٹ فارم پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مغربی ریلوے نے نیا حکم جاری کیا ہے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق، ...

دہلی میں پراپرٹی رجسٹریشن کی نئی پالیسی کی منظوری، اب کہیں سے بھی ممکن

  دہلی کے شہریوں کے لیے پراپرٹی رجسٹریشن کا عمل اب مزید سہل ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے 'اینی ویئر رجسٹریشن' پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت لوگ اپنی مرضی کے مطابق دہلی کے کسی بھی سب رجسٹرار آفس میں اپنی پراپرٹی کا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس نئی پالیسی کے ذریعے شہریوں کو ...

وقف بل: بی جے پی ایم پی کا وجئے پورہ تنازعے پر جے پی سی کو خط، کانگریس کا ردعمل – ’معاملہ حل ہو چکا‘

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں وقف جائیداد کے تنازعے کا ذکر کیا اور کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ کسانوں ...

مہاراشٹر انتخاب:6 نومبر کو ایک اسٹیج پر راہل، ادھو اور شرد؛ انتخابی گارنٹیوں کا اعلان متوقع

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انتخابی ریلیاں اور اجلاس تیزی سے جاری ہیں، اور کانگریس نے حالیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے سرکردہ رہنما، راہل گاندھی، ادھو ٹھاکرے، اور شرد پوار، جلد ہی ایک اسٹیج پر نظر ...