سپریم کورٹ نے نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ کو رہا کرنے کا حکم دیا

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2024, 5:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ نے بدھ (15 مئی) کو یو اے پی اے معاملے میں  دہلی پولیس کے ذریعہ نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پربیر پرکایستھ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی پولیس نے پرکاستھ کو نیوز کلک میں چینی فنڈنگ ​​سے ہندوستان مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ جیل میں تھے۔ پورکیاست نے  دہلی پولیس کے ذریعہ اپنی گرفتاری اور ریمانڈ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ 4 اکتوبر 2023 کو ریمانڈ آرڈر جاری ہونے سے پہلے ریمانڈ کی درخواست کی ایک کاپی پرکایستھ اور ان کے وکیل کو نہیں دی گئی تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ گرفتاری کی وجہ انہیں تحریری طور پر نہیں بتائی گئی۔

سپریم کورٹ نے پرکایستھ کی گرفتاری اور ریمانڈ کو قانون کی نظر میں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔ تاہم، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے، اس لیے ان کی رہائی کا انحصار ٹرائل کورٹ کے اطمینان کے لیے ضمانت اور بانڈ جمع کرنے پر ہوگا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سندیپ مہتا نے 30 اپریل کو اس معاملے کی سماعت مکمل کی تھی۔ پرکایستھ گزشتہ سال 3 اکتوبر سے یو اے پی اے کے تحت جیل میں تھے۔ عدالت میں ان کی جانب سے کپل سبل نے دلائل پیش کیے تھے۔

 دہلی پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق، نیوز پورٹل کو ہندوستان کی خودمختاری میں خلل ڈالنے اور ملک کے خلاف عدم اطمینان پیدا کرنے کے لیے چین سے بھاری رقم ملی تھی،  دہلی پولیس کا الزام ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی عمل میں خلل ڈالا گیا۔ پیپلز الائنس فار ڈیموکریسی اینڈ سیکولرازم (پی اے ڈی ایس) کے ساتھ ایک گروپ کے ساتھ بھی سازش کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض منزلوں کو منہدم کردیا گیا؛ کیا ہے پورا معاملہ

بی جے پی کارکنوں اور بعض ہندو تنظیموں کے شدید احتجاج اور مسجد کو گرانے کی بڑھتی مانگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ نے ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض تعمیر شدہ منزلوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...