کانوڑ کے راستہ پر کسی کو ’نیم پلیٹ‘ لگانے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، عبوری روک جاری رہے گی: سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 11:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانوڑ یاترا کے راستہ کی تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کئے جانے کے معاملہ پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یوپی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک برقرار رہے گی۔ یوپی حکومت کی جانب سے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے اس فیصلے پر وضاحت پیش کی گئی اور کہا گیا کہ کانوڑیوں کی درخواست پر اس طرح کا فیصلہ اس لئے لیا گیا تاکہ امن و امان کی صورت حال پیدا نہ ہو۔ تاہم سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے اپنے سابقہ عبوری روک کے حکم کو برقرار رکھا۔ معاملہ کی اگلی سماعت کے لئے اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت کو اطلاع دی گئی کہ تاحال صرف یوپی حکومت نے جواب داخل کیا ہے، جبکہ اتراکھنڈ کی حکومت نے مزید وقت مانگا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے پوچھا کہ مدھیہ پردیش کی طرف سے کون ہے، تو وہاں کی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وہ بھی جواب داخل کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم پی میں کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور صرف اجین میونسپلٹی کی جانب سے ہی ایک حکم جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، دہلی کے وکیل نے کہا کہ ان کی طرف سے کانوڑ یاترا کے روٹ پر نیم پلیٹ نصب کرنے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ کانوڑ یاتریوں کے ایک گروپ کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سینئر وکیل مکل روہتگی نے یوپی کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی ہدایات پر یکطرفہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس معاملے کی جلد سماعت کی جائے ورنہ یاترا ختم ہو جائے گا۔

جواب میں عرضی گزار کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ یہ حکم 60 سال سے نہیں آیا تھا۔ اگر اس سال اس پر عمل درآمد نہ بھی ہو تو کچھ غلط نہیں ہوگا۔ عدالت تفصیل سے سن کر فیصلہ کرے۔ اس پر روہتگی نے کہا کہ مرکزی قانون ہے کہ ریستوران کے مالکان کو نام لکھنا چاہیے، اسے تو پورے ملک میں نافذ کیا جانا چاہئے۔

سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اتراکھنڈ کے وکیل نے کہا کہ ہم نے صرف قانونی بنیادوں پر ہدایات جاری کیں۔ اس بارے میں ہمارے اپنے اصول ہیں۔ یہ صرف یاترا کے بارے میں نہیں ہے۔ لوگوں کو کیسے پتہ چلے گا کہ اگر کوئی غیر رجسٹرڈ شخص رجسٹرڈ دکانداروں میں آ کر کھڑا ہو جائے؟ مکل روہتگی نے کہا کہ عدالت کا حکم مرکزی قانون کے خلاف ہے۔ اس پر جج نے کہا کہ ہم قانون پر سماعت کریں گے۔ روہتگی نے کہا کہ یہ جلد ہونا چاہیے۔

کانوڑ یاتریوں کے ایک گروپ کی جانب سے بھی درخواست بھی دائر کی گئی ہے، ان کے وکیل نے کہا، ’’ہمیں پیاز اور لہسن کے بغیر ساتیک کھانا کھانا چاہیے۔ فرض کریں کہ ہم نام پڑھ کر ماتا درگا ڈھابا میں داخل ہوتے ہیں اور ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ مالک اور عملہ الگ الگ لوگ ہیں۔ اگر ان کے حقوق ہیں تو ہمارے بھی مذہبی حقوق ہیں۔

جواب میں جج نے کہا کہ ہم نے صرف یہ کہا تھا کہ دکاندار کو اپنا نام لکھنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ کوئی لکھنا چاہے تو کوئی پابندی نہیں ہے۔ جسے پڑھنا ہے، پڑھ کر جائے۔ اس کے جواب میں اتراکھنڈ کے وکیل نے کہا کہ جب قانون میں ضرورت ہے تو اس پر عمل کیا جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ میں بتایا گیا کہ یوپی نے کل رات اپنا جواب داخل کیا ہے، جو ریکارڈ پر نہیں ہے۔ اتراکھنڈ اور ایم پی بھی جواب داخل کرنا چاہتے ہیں۔ اب اس معاملے پر اگلی سماعت 5 اگست کو ہوگی اور فی الحال عبوری حکم جاری رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...