سرسی میں جنگلاتی زمین کے مکینوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے خصوصی عدالت کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th June 2024, 2:15 PM | ساحلی خبریں |

 سرسی 28 / جون (ایس او نیوز) جنگلاتی زمین پر بسنے والوں کے مسائل کو متعلقہ محکمہ کے علم میں لانے کے لئے سرسی میں 'آرنیہ واسی عدالت' کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں افسران نے عدالت کو بتایا کہ  جنگل واسیوں کو محکمہ کی  طرف سے کوئی تکلیف نہیں دی جائے گی ۔

    سرسی ژون کے اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فوریسٹ اجّیّا، ڈانڈیلی کالی ٹائیگر پروجیکٹ آفیسر نتیش کمار اور اسسٹنٹ کنزرویٹر عزیز کی موجودگی میں جنگل واسیوں کے حقوق کے لئے جد و جہد کرنے والی کمیٹی کے صدر رویندرا نائک کی قیادت میں سرسی میں واقع چیف کنزرویٹر آف  فوریسٹ کے دفتر  میں یہ عدالت منعقد کی گئی ۔ 

عدالت میں شریک ہونے کے لئے ضلع بھر سے تشریف لائے ہوئے ہوراٹا سمیتی کے کارکنان نے محکمہ جنگلات کے نچلی سطح کے عملے کی طرف سے جنگل واسیوں کے ساتھ کی جا رہی زیادتیوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور بتایا کہ عملے کے کچھ افراد مالدار جنگل واسیوں کے لئے ایک پیمانہ اور غریب جنگل واسیوں کے لئے دوسرا پیمانہ استعمال کرتے ہیں ۔ عدالت کے شرکاء نے اس بات پر بھی ناراضگی جتائی کہ جنگلی ہاتھی، بندر اور دوسرے جانور ان کی فصلوں کو تباہ کر رہے ہیں اور اسے روکنے کے لئے محکمہ جنگلات کے افسران کوئی اقدام نہیں کرتے ۔ 

    عدالت کے دوران جنگلاتی افسران کی طرف سے زمین کے جی پی ایس سروے، فصلوں کو نقصان پہنچانے، جی پی ایس کے لئے عرضی دینے والوں کو بلا وجہ ہراساں کرنے اور مقدمے دائر کرنے،  زمین خالی کروانے جیسے مسائل پر تشفی بخش جوابات دئے گئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل گورٹے سرحد پرطوفانی ہواوں میں اُڑ گئی ہوٹل اور دکان کی چھت؛ کروڑوں کا نقصان

طوفانی ہواوں کے نتیجے میں  بھٹکل اور اُترکنڑا کی سرحد گورٹے میں نیشنل ہائی وے سے متصل واقع ایک ہوٹل کی چھت کے ساتھ  قریب ہی واقع ایک صوفہ بنانے کی دکان کی چھت بھی اُڑگئی جس کے نتیجے میں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ واردات منگل صبح پیش آئی۔

حیدرآباد سے بھٹکل آنے کے دوران مسلم نوجوان کی جم کر پیٹائی؛ متعلقہ بس کو بھٹکل میں روکنے کی کوشش پولس نے بنائی ناکام؛ ناراض عوام نے پولس کو لیا آڑے ہاتھ

حیدرآباد سے نجی بس پر  بھٹکل آنے کے دوران راستے میں ہی  ایک نوجوان کی جم کر پیٹائی کرنے کی واردات     پیش آنے کے بعد متاثرہ نوجوان کی حمایت میں آئے ہوئے عوام اُس وقت پولس پر بھڑک اُٹھے جب متعلقہ بس کو عوام کی طرف سے  بھٹکل میں روکنے کی کوشش کو پولس نے ناکام بنادیا۔واردات ...

کمٹہ - سرسی ہائی وے کی درگت پر رویندرا نائک نے جتایا سخت اعتراض  

عوام کی سہولت کے لئے ایک اعلیٰ درجے کی سڑک تعمیر کرنے کے سلسلے میں جو کام چل رہا ہے اس کی وجہ سے سرسی - کمٹہ ہائی وے کی جو درگت بنی ہے اور عوام کو جس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس پر سوشیل ایکٹیوسٹ رویندرا نائک نے سخت اعتراض اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

کنداپور میں پیش آیا دردناک واقعہ - حادثاتی طور پر ماں باپ اور بچے کنویں میں گر گئے ۔ 2 بچوں کی موت

بیلالا گرام پنچایت کے نندرولی میں گھر کے قریب واقع حادثاتی طور پر ایک کنویں میں گرنے سے دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں زخمی ہوگئی اور اسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔