بھٹکل تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں ملی اسکولوں کے طلبہ بھی ڈسٹرکٹ لیول کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2024, 8:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل، 3 دسمبر (ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں ملی اسکولوں کے طلبہ نے بھی  مختلف زمروں میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں کے لیے اپنی جگہ بنائی ہے۔

بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، ہائی اسکول طلبہ کے اُردو تقریری مقابلے میں نونہال سینٹرل اسکول کی مریم سدی باپا نے اول مقام حاصل کیا، قرأتِ قرآن میں علی پبلک بوائز اسکول کے مطیع الرحمن کامیاب ہوئے، جبکہ غزل مقابلے میں علی پبلک گرلز اسکول کی حفصہ شیخ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

لوئر پرائمری زمرے میں، انجمن آزاد پرائمری اسکول کی رِدا شیخ نے اُردو نظم کے مقابلے میں، اور فاطمہ انعم گوائی نے قرأتِ قرآن میں اول مقام حاصل کیا۔ ہائیر پرائمری طلبہ کے درمیان، علی پبلک گرلز اسکول کی ذکریٰ برماور نے اُردو نظم کے مقابلے میں اور علی پبلک بوائز اسکول کے شیث نے قرأتِ قرآن کے زمرے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

تعلقہ لیول میں اول مقام حاصل کرنے والے یہ طلبہ اب ڈسٹرکٹ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر تمام اسکولوں کے ذمہ داران اور اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھٹکل تعلقہ میں 228 اسکولز موجود ہیں، جن میں سرکاری، نیم سرکاری، اور نجی ادارے شامل ہیں۔ کلسٹر لیول کے مقابلوں میں کامیاب طلبہ تعلقہ لیول تک پہنچتے ہیں، اور تعلقہ لیول میں  کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل قرار پاتے ہیں۔

For detail report in English, Click here

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں فینگل طوفان کے اثرات : زبردست بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر ہوئے نقصانات

تمل نا ناڈو میں آئے ہوئے طوفان فینگل کی وجہ سے دکشن کنڑا ضلع میں زبردست بارش ہوئی جس سے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ حالانکہ کل دوپہر کے بعد سے بارش کی شدت  کم ہوگئی ہے لیکن اس کا اثر متعدد علاقوں میں محسوس ہوا ۔

سائیکلون فنگل کے اثرات: کیرالہ کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش جاری، کاسرگوڈ اور کنور میں ریڈ الرٹ

کیرالہ کے مختلف علاقوں میں آج منگل کو بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر آج، منگل، کاسرگوڈ، تھرسور، الاپوزہ اور مالاپورم کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کیرالہ میں بس اور کار کے درمیان تصادم، 5 میڈیکل طلبا جاں بحق

کیرالہ کےالاپپوزا میں پیر کی رات ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا، جہاں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہو گئی، جن میں سبھی ایم بی بی ایس کے طلبا تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ کلارکوڈ کے قریب رات ...

تمل ناڈو میں چٹان گرنے کا بڑا حادثہ، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے دوران ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ ایک بھاری چٹان کا ٹکڑا ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے نائب ...

این سی آر میں فضائی آلودگی کی شدت: نوئیڈا کے بعض علاقوں میں اے کیو آئی 900 سے اوپر

دہلی-این سی آر میں زہریلی فضاء کا عذاب جاری ہے، جس کی وجہ سے لوگ دم گھونٹنے والی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ فی الحال انہیں کسی قسم کی راحت کی توقع نہیں ہے۔ منگل کی صبح بھی کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) سنگین سطح پر پہنچا۔ سی این کے مطابق، نوئیڈا کے علاقے 125 ...

معیشت کو بہتر بنانے کے لیے نیا نقطہ نظر ضروری: راہل گاندھی کا بیان

کانگریس رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے قومی معیشت کو خراب کر دیا ہے اور عوام بگڑتی ہوئی معیشت کا بوجھ اٹھانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے حکومت کو مسلسل خبردار کیا ہے کہ ملک کی معیشت کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور ...