دہلی سے گیا جانے والی مہابودھی ایکسپریس پر پتھراؤ، متعدد مسافر زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2024, 12:07 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 24/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)مہابودھی ایکسپریس پر دیر شام پتھراؤ کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ٹرین نئی دہلی سے بہار کے گیا کی طرف جا رہی تھی اور جب یہ الہ آباد (پریاگ راج) سے روانہ ہوئی تو یمنا برج کے قریب کچھ سماج دشمن عناصر نے اس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ رات تقریباً 9 بجے رونما ہوا۔

ذرائع کے مطابق الہ آباد میں مہابودھی ایکسپریس پر تقریباً 50 سے 60 پتھر پھینکے گئے جس سے کئی مسافروں کو چوٹیں آئی ہیں۔ ایس-3 کوچ میں کھڑکی کے اندر بھی کئی پتھر چلے گئے، جس سے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کوچ کے اندر چیخ و پکار کے بعد لوکو پائلٹ نے ٹرین روک دی۔ ٹرین میں موجود آر پی ایف جوان جب تک پتھر پھینکنے والوں کو پکڑ پاتے وہ موقع سے فرار ہو گئے۔

ٹرین پر پتھراؤ کی اطلاع ملتے ہی الہ آباد جنکشن سے آر پی ایف کے سب انسپکٹر سروج کثیر تعداد میں فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے لیکن اس وقت تک ٹرین روانہ ہو چکی تھی۔ آر پی ایف ٹیم نے سرچ آپریشن چلا کر 3 مشتبہ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ وہیں ٹرین کو مرزا پور اسٹیشن پر روکا گیا۔ یہاں بیان درج کرانے کے ساتھ ہی زخمی مسافروں کا علاج کرایا گیا۔

بیگوسرائے کے رہنے والے زخمی ریل مسافر سجیت کمار نے بتایا کہ وہ کھڑکی کے پاس بیٹھے تھے تبھی اچانک پتھر پھینکے جانے لگے۔ ان کے سر اور گردن میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ کئی اور مسافروں کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔ اس معاملے میں نارتھ سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ششی کانت ترپاٹھی نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ نے اس واقعہ کو سنگین مانتے ہوئے آر پی ایف کو سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کی کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت

پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریا نے پیر کو پنجاب کے ۵ نئے کابینی وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ راج بھون میں وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان اور دیگر معززین کی موجودگی میں ایک سادہ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی نگرانی چیف سیکریٹری انوراگ ورما نے کی، جس میں ...

مہاراشٹر میں دیوالی کے بعد متوقع انتخابات، انتخابی کمیشن کی سرگرمیاں جاری

الیکشن کمیشن کے ممبئی کے سہ روزہ دورے اور ۲۸؍ ستمبر کو پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد، جہاں ایک طرف الیکشن کی تاریخوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، وہیں سیاسی جماعتیں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن اور حکومتی محاذ دونوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم ایک اہم مرحلہ ہے۔ ذرائع کے ...

تال کٹورہ اسٹیڈیم میں کسانوں کی مہاپنچایت،21 ریاستوں کے ہزاروں کسان اور مزدور شریک

آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن (اے آئی کے کے ایم ایس) کی اپیل پر پیر کو نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہونے والی مہاپنچایت میں ہزاروں کسانوں کی آواز بلند ہوئی۔ اس دوران، کسانوں کے مطالبات پر مرکزی حکومت کے ٹال مٹول کے رویے سے نالان، آل انڈیا کسان مہاپنچایت نے ملک بھر میں ...

چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ یا ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ اور ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے دیا گیا، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ صرف چائلڈ پورنوگرافی کو دیکھنا اور ...

بدلاپور عصمت دری کیس کا ملزم اکشے شندے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، اپوزیشن نے سوالات اٹھا دیے

بدلاپور آبروریزی کیس کے ملزم اکشے شندے کو پولیس کی حراست میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ملزم نے پولیس پر گولی چلانے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور اسے گولی لگی۔ اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ شدید زخمی حالت میں ملزم کو ...