سری لنکا: صدارتی انتخاب میں کمارا دسانائکے نے 53 فیصد ووٹ حاصل کر کے نمایاں برتری حاصل کی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2024, 11:25 AM | عالمی خبریں |

کولمبو، 22/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  سری لنکا میں ہفتہ (21 ستمبر) کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، اور نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق، مارکسوادی رہنما انورا کمارا دسانائکے صدر بننے کی جانب بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انتخابی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گنے گئے 10 لاکھ ووٹوں میں سے تقریباً 53 فیصد ووٹ دسانائکے کو ملے ہیں۔ انہوں نے نیشنل پیپلز پاور (NPP) اتحاد کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا، جس میں مارکسوادی جھکاؤ والی جنتا ویموکتی پیریمونا (JVP) پارٹی بھی شامل ہے۔ دسانائکے کمیونسٹ نظریات کے حامل ہیں۔

دوسری طرف ساجتھ پریم داسا کی پارٹی سماگی جن بال ویگیا 20 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے مقام پر چل رہی ہے۔ وہیں سری کے موجودہ صدر رانل وکرما سنگھے 18 فیصد ووٹ حاصل کرکے تیسرے مقا پر ہیں۔ سابق صدر گوٹبایا راج پکشے کے بیٹے نامل راج پکشے کو صرف 1 فیصد ووٹ ہی حاصل ہوا ہے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق 17 ملین (1 کروڑ 70 لاکھ) ووٹروں میں سے تقریباً 75 فیصد لوگوں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

ووٹوں کی گنتی کے دوران کولمبو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ گوٹبایا راج پکشے حکومت کے زوال کے بعد سری لنکا میں یہ پہلا صدارتی انتخاب ہے۔ واضح ہو کہ 2022 کے اقتصادی بحران کے بعد سری لنکا میں گوٹبایا حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج ہوا تھا۔ مظاہرین کولمبو میں صدارتی عمارت میں داخل ہو گئے تھے، جس کے بعد گوٹبایا راج پکشے کو ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا۔

55 سالہ دسانائکے اپنے سخت بدعنوان مخالف طریقوں اور غریب حمایتی پالیسیوں کی وجہ سے اس انتخاب میں کافی مقبول رہنما بن کر اُبھرے ہیں۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران خود کو اصلاح پسند رہنما کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا اور وعدہ کیا تھا کہ عام انتخابات میں جیت کر اقتدار میں آنے کے 45 دنوں میں وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیں گے۔

سری لنکا کی اقتصادی حالت کی بات کی جائے تو آئی ایم ایف کے 2.9 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج اور سخت شرائط کے بعد سری لنکا کی معاشی حالت میں بہتری آنے لگی ہے۔ حالانکہ اس انتخاب میں لوگوں کے لیے گزر بسر کے لیے زیادہ لاگت ایک اہم معاملہ تھا۔ سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 2022 میں 70 فیصد کی اعلیٰ سطح سے گھٹ کر گزشتہ مہینے 0.5 فیصد پر آ گئی۔ تین سال میں پہلی مرتبہ یہاں کی شرح ترقی منفی سے مثبت ہونے کا اندازہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 492 لبنانی ہلاک، حزب اللہ کی سخت جوابی کارروائی

حزب اللہ کے خلاف شدید حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے 30 ستمبر تک پورے ملک میں 'خصوصی ہوم فرنٹ سچویشن' کا اعلان کیا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب شہری آبادی پر حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ...

اسرائیل میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ، مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں کابینہ کا فیصلہ

اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس سے جاری جنگ کے درمیان ایک بڑا احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ہفتہ بھر کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایمرجنسی فوری اثر سے نافذ ہو گئی ہے جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اسرائیل کے اسٹیٹ براڈکاسٹرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور ...

اسرائیل کا لبنان پر شدید فضائی حملہ، 300 سے زائد مقامات کو نشانہ، 274 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوئے ہیں۔ ...

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکہ: البامہ میں اجتماعی فائرنگ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

امریکہ کے برمنگھم میں واقع البامہ میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ۴؍ افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کی رات پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برمنگھم پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں ...