ٹی20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2024, 11:39 AM | اسپورٹس |

ٹرینیڈاڈ ، 27/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار میگا ایونٹ کے فائنل مٰں جگہ بنا لی ہے۔

جنوبی افریقہ نے افغانستان کا 56 رنز کا آسان ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پروٹیز کے کوئنٹن ڈی کوک واحد بیٹر تھے جو 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہینڈرکس 29 اور کپتان ایڈن مارکرام 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی گرنے والی واحد وکٹ فضل حق فاروقی نے حاصل کی۔

ٹرینیڈاذ کے برائن لارا اسٹیڈم میں میگا ایونٹ کے اس پہلے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوورز میں صرف 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پروٹیز بولرز کی عمدہ بولنگ کے سامنے کسی افغانی بیٹر کا بلا چل نہ سکا، افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی واحد بیٹسمین تھے جو ڈبل فیگر میں داخل ہوئے انہوں نے 10 رنز بنائے۔ جبکہ تین کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ رحمان اللہ گرباز صفر، ابراہیم زردان 2، گلبدین نائب 9، محمد نبی صفر اور خروٹے صرف 2 رنز بنا سکے، کریم جنت اور راشد خان نے 8،8 رنز بنائے، نور احمد صفر اور نوین الحق نے 2 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور مارکو جینسن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رباڈا اور اینرچ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی، حیدر آباد میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی-20 سیریز 0-3 سے جیتنے کے ساتھ کئی ریکارڈز توڑے

بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کا آخری میچ آج ہندوستان نے حیدر آباد میں کھیلا۔ پہلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد، ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی سیریز پر قبضہ کر لیا تھا۔ آج کے میچ میں ایسا محسوس ہوا جیسے سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ٹیم صرف ریکارڈ توڑنے کے ارادے ...

ہیری بروک کا پاکستان کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری کا کارنامہ

ہیری بروک نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار ریکارڈ ٹرپل سنچری بنائی۔ یہ 34 سال بعد انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا پہلا موقع ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

رنکو اور ریڈی کے طوفانی کھیل سے بنگلہ دیش کو شکست، ہندوستان نے ٹی-20 سیریز جیت کر 3 نئے ریکارڈ بنائے

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج دہلی میں منعقد ہوا، جہاں رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی کی شاندار کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پہلے ٹی-20 میچ میں فتح حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز پر کنٹرول حاصل کر لیا ...

سرفراز خان کا کمال: ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا کر ممبئی کے پہلے کھلاڑی بن گئے!

ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ...

سری لنکا نے 15 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ گال میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان سری لنکا نے ایک اننگز اور 154 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں فٹ بال کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے چوتھے دن (29 ستمبر) اپنی دوسری اننگز میں 360 رنز تک محدود رہی۔ ...

ہندوستانی کرکٹ کے اُبھرتے ستارے مشیر خان خوفناک سڑک حادثے میں زخمی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی مشیر خان ایک خوفناک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر اپنے والد نوشاد خان کے ہمراہ اپنے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ ایرانی کپ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثہ اس قدر سنگین تھا کہ مشیر کی گاڑی 4 سے 5 مرتبہ پلٹ ...