سپریم کورٹ نے آسام حکومت کو بلڈوزر کارروائی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2024, 7:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 30/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر بلڈوزر کارروائی کے معاملے میں سخت رویہ اپنایا ہے۔ عدالت نے آسام کے سونا پور میں ہونے والی بلڈوزر کارروائی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا۔ جسٹس بی آر گاوائی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے ریاست حکومت کو تین ہفتے کے اندر جواب دینے کا حکم دیا اور یہ بھی ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال کو اگلی سماعت تک برقرار رکھا جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ آسام حکومت نے قبائلی زمین پر ناجائز تجاوزات کے الزام میں بلڈوزر کی کارروائی کی، جس کے بعد فاروق احمد سمیت 48 درخواست گزاروں نے اسے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔ یاد رہے کہ 17 ستمبر کو سپریم کورٹ نے ملک بھر میں بلڈوزر کی کارروائی کو یکم اکتوبر تک روکنے کا حکم دیا تھا۔

بتا دیں کہ ۱۷؍ستمبر ۲۰۲۴ءکو جمعیت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے علاوہ دیگر معاملات میں بلڈوزر چلانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ اس ہدایت کا اطلاق سڑکوں، فٹ پاتھوں یا ریلوے لائنوں پر غیر قانونی تعمیرات پر نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ تمام فریقین کو سننے کے بعد وہ بلڈوزر کارروائی کے حوالے سے ملک بھر میں لاگو کرنے کیلئے رہنما اصول بنائے گی۔ جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے یہ حکم مختلف ریاستی حکومتوں کی جانب سے ملزمین کی عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ یکم اکتوبر تک ہماری اجازت کے بغیر ملک میں کہیں بھی بلڈوزر نہیں چلے گا۔ عرضی گزار جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنا کر بلڈوزر کی کارروائی کی جارہی ہے۔ سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کے حکم پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ افسران کے ہاتھ اس طرح نہیں باندھے جا سکتے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بے قصور ثابت ہوں گے، ای ڈی کارروائی پر حملہ: کانگریس کا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے ...

سپریم کورٹ نے تروپتی لڈو تنازع کو سیاسی رنگ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے 'تروپتی لڈو' تنازعہ کیس میں مقدمہ درج کرنے اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کے حکم سے قبل آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے ذریعہ پرسدا میں مبینہ طور پر آلودہ گھی کے استعمال کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ...

ممبئی: مسجد محبوب سبحانی کے متنازعہ حصے کو ہٹانے کا عمل شروع ہوگیا

دھاراوی کے سائی بابا نگر 90 فٹ روڈ پر واقع مسجد محبوب سبحانی اہلسنت ولجماعۃ کے ذمہ داران نے پولیس اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر کو مسجد کے متنازعہ حصے کو منہدم کرنے کا آغاز کر دیا۔ یہ کارروائی اس یقین ...

پمپری چنچوڑ میں رات کے وقت مسجد اور مدرسے کا انہدام

ملک کے دیگر حصوں کی طرح پونے میں بھی ایک مسجد اور مدرسے کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیا گیا۔ مقامی مسلمانوں نے اس قدم کے خلاف سخت احتجاج کیا، تاہم پولیس نے متعدد سرکردہ افراد کو حراست میں لے لیا، اور میونسپل کارپوریشن نے سخت سیکیورٹی کے دوران رات کے اندھیرے میں مسجد اور ...

گجرات میں 1200 سالہ قدیم درگاہ اور مسجد کے انہدام کے خلاف درخواست دائر

سومناتھ مندر کے قریب رات کی تاریکی میں تقریباً 1200 سال پرانی درگاہ، مسجد اور قبرستان کے انہدام نے عوام میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ اس معاملے پر جہاں ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے، وہیں شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ کو کھلا خط لکھ کر اس کارروائی کو مسلمانوں کے خلاف واضح ...