سرسی :  توہینِ عدالت کے الزام میں ریوینیو افسران کو جاری ہوا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2024, 1:06 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سرسی ، 23 / ستمبر (ایس او نیوز) زرعی زمین سے متعلقہ تنازعے پر عدالت کی طرف سے حکم امتناعی (انجنکش آرڈر) رہنے کے باوجود فریق ثانی کے ساتھ مل کر بعض ریوینیو افسران کی طرف کھیت کے اطراف لگی ہوئی باڑھ ہٹائے جانے  پر جے ایم ایف سی عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے ۔
    
توہین عدالت کا نوٹس جن کے نام جاری ہوا ہے ان میں نائب تحصیلدار چیدانندا گونسگی، بنواسی ریوینیو انسپکٹر منجولا نائک، لینڈ سرویئر کمار این، بادنگوڑ گرام پنچایت ایڈمنسٹریٹر اپوروا پی اور اس کے معاونین منجو ناتھ اور سرفراز خان شامل ہیں ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ سرسی تعلقہ کے کوپے گڈا گرام کے رہنے والے راج شیکھر اور دیگر افراد نے اسی گاوں کے رہنے والے بسوا راج مڈیکوپا اور اس کے بھائیوں کی طرف سے کی جا رہی ہراسانی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔ جس کے بعد عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا تھا ۔ 
    
کہا جاتا ہے کہ انجنکشن آرڈر رہنے کے باوجود بسوا راج اور اس کے بھائیوں نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ریوینیو افسران کو اپنے ساتھ ملا لیا اور راج شیکھر کے کھیت سے نیا راستہ بنوانے کے لئے وہاں پر بنی حفاظتی باڑھ کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کی کارروائی شروع کی تھی ۔ اس کے خلاف راج شیکھر نے اپنے وکیل کی معرفت سے پھر ایک بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو عدالت نے ریوینیو افسران کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں حاضر ہونے کا حکم سنایا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی کے ہری پرساد نے کیا پچیس سال کے عرصے میں ہوئے زمینوں کے غیر قانونی معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ  

ودھان پریشد میں کانگریس پارٹی کے رکن بی کے ہری پرساد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گزشتہ پچیس برس کے عرصے میں ریاست میں زمینوں کے غیر قانونی معاملات کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے کروائی جائے تا کہ عوام کو پتہ چلے کہ کون کون اور کس حد تک غیر قانونی معاملات ...

سداپور میں انجینئر کے ساتھ ہوا آن لائن فراڈ - پانچ لاکھ روپے کا لگا چونا

مختلف بہانوں سے آن لائن فراڈ کے ذریعے بھولے لوگوں کے ساتھ پڑھے لکھے افراد کو بھی لوٹنے کا سلسلہ بے روک ٹوک جاری ہے ۔ اس کے خلاف بیداری لانے کی تمام کوششوں کے باوجود باشعور افراد بھی نجانے کیسے  فریب کاروں کے جال میں پھنس جاتے ہیں ۔

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

الطاف کھروری بنے بھٹکل میونسپالٹی کے انچارج صدر

بھٹکل ٹاؤن میونسپل کونسل کے نائب صدر محی الدین الطاف کھروری کو میونسپالٹی کے صدر (انچارج) کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ ذمہ داری انہیں سنیچر کے روز بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے تحریری طور پر تفویض کی گئی، جسے بھٹکل میونسپالٹی کے چیف آفیسر نیل کنٹھ میستا نے اسسٹنٹ کمشنر کی غیر ...