وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کی پی ایم مودی سے ملاقات، زیر التوا پانی سمیت مختلف پروجیکٹوں کے لیے فنڈز کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2024, 5:12 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 30/جون (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے ہفتہ  کو نئی دہلی میں پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تین بڑے زیر التواء پانی کے پروجیکٹوں کے لیے مرکز سے منظوری طلب کی جس میں میکے داتو پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ  کا مقصد بنگلورو اور آس پاس کے رہائشی علاقوں کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔

پی ایم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے اپر بھدرا پروجیکٹ کا مسئلہ بھی اٹھایا جو 2020 سے مرکز کے پاس زیر التواء ہے۔ اس کا پروجیکٹ کے ذریعے وسطی کرناٹک کے اضلاع میں 2.25 لاکھ ہیکٹر اراضی کی سنچائی کرنے کا منصوبہ ہے۔ مرکزی بجٹ 2023-24 میں اس کے لیے 5,300 کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ سدارمیا نے اس پروجکٹ کے لیے جلد فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور مرکز پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کو قومی پروجیکٹ قرار دے۔

دوسرا بڑا پینے کے لیے پانی کا پروجیکٹ جسے مرکز کی منظوری کی ضرورت ہے، وہ کلاسا بندوری نالا پروجیکٹ ہے۔ یہ پروجیکٹ 2018 میں ایک ٹریبونل کے ذریعے منظور کیا گیا تھا۔ اس کے لیے بھی وزیر اعلیٰ نے مرکز  سے مدد کا مطالبہ کیا۔ پی ایم مودی سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سدارمیا نے بنگلورو کی سرمایہ کاری کی ضروریات پر بھی زور دیا۔ انہوں نے شہر میں میٹرو ریل پروجیکٹ اور رنگ روڈ پروجیکٹ کے لیے مرکز کی مداخلت کی درخواست کی۔ انہوں نے بنگلورو شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے 30,000 کروڑ روپے کی لاگت سے 60 کلومیٹر طویل اربن ٹنل کی تعمیر کے لیے بھی مرکز سے فنڈز مانگے۔ اس میں فی کلومیٹر ٹنل کی لاگت کا تخمینہ 500 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا سے پی ایم مودی سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، وزیر داخلہ جی پرمیشور اور سماجی بہبود کے وزیر ایچ سی مہادیوپا بھی موجود تھے۔ اس سے ایک دن قبل وزیر اعلیٰ سدارمیا نے راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی اور انہیں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کی انتخابی شکست کی جانچ کرنے کمیٹی قائم کی جا ئے گی، پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے متعدد شعبے قائم کرنے کے پی سی سی عہدیداروں کی میٹنگ میں فیصلہ

نائب وزیر اعلیٰ  اور کے پی سی سی صدر ڈی  کے شیو کمار نے کہا ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگر یس پارٹی کی توقعات کے برخلاف ناقص مظاہرہ کے اسباب کا جائز ہ  لینے کیلئے جانچ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ یہ اعلان پیر کے روز انہوں نے کے پی سی سی دفتر کے بھارت جوڑو آڈیٹوریم میں ...

ریاستی حکومت نئے فوجداری قوانین میں ترمیمات پر کررہی ہے غور

مرکزی حکومت کی طرف سے سابقہ فوجداری قوانین کی جگہ جو تین نئے قوانین عمل میں لائے گئے ہیں اس کی مخالفت کرتے ہوئے ریاستی حکومت ان نئے قوانین میں اپنی طرف سے ترمیمات لانے اور ریاستی سطح پر قوانین تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔

بھٹکل آنے والی بس شموگہ کے قریب آئینور میں اُلٹ گئی؛ معمولی زخموں کے ساتھ سبھی مسافر محفوظ

شموگہ سے بھٹکل آنے والی  سرکاری بس  ہوس نگر کے قریب  نگرا گھاٹ پر ایک منی لاری سے ٹکراکر اُلٹ گئی  اور ایک آم کے درخت کے سہارے لٹک کر جام ہوگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار تمام  67 مسافر معمولی زخموں کے ساتھ بال بال محفوظ رہ گئے۔ حادثہ  ضلع شموگہ کے آئینور سے آگے  نگرا گھاٹ پر ...

ریاست میں بڑھتا ہوا ڈینگی کا قہر - 6 مریضوں کی موت - 824 افراد متاثر

مانسوں کے موسم کے ساتھ ریاست میں ڈینگی بخار کا قہر بڑھتا جا رہا ہے ۔ چکمگلورو ضلع میں ڈینگی میں مبتلا ایک شخص کی موت کے ساتھ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے جبکہ بینگلورو میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 824 ہوگئی ہے ۔

دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش

دہلی-این سی آر میں بدھ سے بارش جاری ہے۔ بدھ سے شروع ہونے والی بارش آج بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ بارش سے گرمی سے کافی راحت ملی ہےبدرا دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش، راجدھانی رات بھر بھیگ گئی، اگلے چند دنوں تک کوئی راحت نہیں دہلی بارش: دہلی میں بارش کی وجہ سے گرمی بڑھ گئی۔

راہل گاندھی کے گھر کے باہر بڑھائی گئی سیکورٹی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد کانگریس کے سابق قومی صدر کے گھر کے باہر یہ سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سینئر حکام نے بدھ کے روز کہا کہ دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے ممکنہ خطرے کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات موصول ...

این ای ای ٹی یو جی امتحان دوبارہ نہ کرانے کا مطالبہ: سپریم کورٹ پہنچے طلبہ

)  گجرات میں این ای ای ٹی یو جی پاس کرنے والے 50 سے زیادہ امیدواروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان میں سے بہت سے اول درجہ پانے والے ہیں۔ امیدواروں نے ایک عرضی دائر کی ہے جس میں عدالت عظمیٰ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکز اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو متنازعہ امتحان کو منسوخ کرنے سے ...

ہیمنت سورین تیسری بار بنے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، ایک سادہ تقریب میں گورنر نے دلایا حلف

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ ہیمنت سورین نے 154 دنوں کے بعد ایک بار پھر یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ہیمنت سورین ...

اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری ...