ہماچل پردیش: عدالت کا سنجولی مسجد کی اوپری تین منزلیں منہدم کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 6th October 2024, 11:06 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

شملہ ، 6/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ہماچل پردیش کے شملہ میں واقع سنجولی مسجد کے تنازعہ پر آج کمشنر کورٹ نے اہم فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مسجد میں کی گئی غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کا حکم دیا ہے۔ ہفتے کے روز میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کورٹ میں اس معاملے پر سماعت ہوئی، جس کے بعد تفصیلی بحث کے نتیجے میں سنجولی مسجد کی بالائی تین منزلوں کو دو ماہ کے اندر منہدم کرنے کی ہدایت دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کورٹ نے دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’نیوز 18‘ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بقیہ حصے سے متعلق اب 21 دسمبر کو سماعت کی جائے گی۔ عدالت نے مسجد کے غیر قانونی حصہ سے متعلق تقریباً ڈھائی گھنٹے تک سماعت کی اور پھر اپنا حکم جاری کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مسجد کمیٹی نے پہلے ہی کہا تھا کہ عدالت جن منازل کو غیر قانونی بتائے گی، اسے وہ خود ہی منہدم کر دیں گے۔ اب جبکہ عدالت کا فیصلہ سامنے آ گیا ہے تو وقف بورڈ کے وکیل بی ایس ٹھاکر نے کہا کہ پورا حکم پڑھنے کے بعد آگے کا فیصلہ لیا جائے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ بورڈ ہائی کورٹ کا رخ کر سکتا ہے۔

کثیر منزلہ سنجولی مسجد تنازعہ میں شملہ کے کمشنر کورٹ میں آج 46ویں سماعت ہوئی تھی۔ اس دوران اسٹیٹ بنام وقف بورڈ کے درمیان کیس میں میونسپل کارپوریشن نے اسٹیٹس رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر مقامی رہائشیوں کو پارٹی بنانے کی بات بھی اٹھائی گئی جس پر خوب ہنگامہ ہوا۔ عدالت نے سوال کیا کہ آپ (مقامی رہائشیوں) کو کس بنیاد پر پارٹی بنایا جائے۔ اس معاملے پر خوب سوال و جواب ہوا، لیکن ریاستی حکومت اور وقف بورڈ دونوں نے ہی مقامی رہائشیوں کو پارٹی بنائے جانے کی مخالفت کی۔ آخر میں عدالت نے صرف یہ فیصلہ صادر کیا کہ مسجد کی اوپر کی تینوں منزلیں توڑی جائیں، کیونکہ وہ ناجائز طریقے سے تعمیر ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک میں ’ڈیجیٹل آریسٹ‘ کے ذریعے بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی، 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

تلنگانہ سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں اتوار کو سائبر ٹھگی کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، ان ملزمان پر 319 سے زائد سائبر دھوکہ دہی کے کیسز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران ان کے خلاف ...

دہلی فسادات2020: عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ میں کل ہوگی سماعت

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم اور اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر خالد کو ۲۰۲۰ء کے شمال مشرقی دہلی فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں انسداد دہشت گردی کے سخت قانون (یو اے پی اے) کے تحت ...

بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت کا نتیجہ مہنگائی اور بدعنوانی؛ اروند کیجریوال کا دعویٰ

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کے روز بی جے پی پر سخت تنقید کی۔ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کی 'ڈبل انجن حکومت' کا نتیجہ صرف 'مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی' کی صورت میں سامنے آیا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راکیش ٹکیت کا بی جے پی پر وار: 'ہریانہ حکومت ناکام ہو چکی، شکست کا سامنا!'

اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں کسانوں اور مزدوروں کی ایک بڑی مہاپنچایت منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں کسان ایکو گارڈن میں جمع ہوئے۔ اس مہاپنچایت کا مقصد کسانوں کے مطالبات کو حکومت کے سامنے پیش کرنا تھا۔ معروف کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اس موقع پر ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ...

علی گڑھ: شادی شدہ خاتون نے 12 سال کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر عاشق پر تیزاب پھینکا

اتر پردیش کے علی گڑھ کے سنٹر پوائنٹ علاقے میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے ریستوراں میں اپنے عاشق پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے کچھ چھینٹے خاتون پر بھی پڑے، جس سے وہ خود بھی معمولی طور پر جھلس گئی۔ اس واقعے کے بعد عاشق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ خاتون نے ...

دہلی فسادات2020: عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ میں کل ہوگی سماعت

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم اور اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر خالد کو ۲۰۲۰ء کے شمال مشرقی دہلی فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں انسداد دہشت گردی کے سخت قانون (یو اے پی اے) کے تحت ...

علی گڑھ: شادی شدہ خاتون نے 12 سال کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر عاشق پر تیزاب پھینکا

اتر پردیش کے علی گڑھ کے سنٹر پوائنٹ علاقے میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے ریستوراں میں اپنے عاشق پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے کچھ چھینٹے خاتون پر بھی پڑے، جس سے وہ خود بھی معمولی طور پر جھلس گئی۔ اس واقعے کے بعد عاشق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ خاتون نے ...

بھوپال: 16 سال کی اذیت ناک قید سے خاتون بازیاب، سسرال والوں کا سفاک چہرہ بے نقاب

مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شادی شدہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے 16 سال تک قید میں رکھا۔ جب ہفتہ کو اس ظلم کی شکایت ملی، تو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو آزاد کرایا۔ خاتون کی حالت انتہائی خراب تھی، جس کی وجہ سے اسے ...

دہلی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، 24 گھنٹوں میں 20 روپے بڑھ کر 100 روپے فی کلو سے تجاوز

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ تہواری سیزن کے باعث ٹماٹر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وزارت صارفین کے امور کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں ...

کولکاتہ: خاتون ڈاکٹر کے قتل کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج جاری، 24 گھنٹے میں مطالبات نہ ماننے پر بھوک ہڑتال کا انتباہ

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ انصاف کے حصول کے لیے مشتعل جونیئر ڈاکٹروں نے جمعہ کی شام اپنی 'مکمل کام ہڑتال' واپس لینے کا فیصلہ کیا، لیکن انہوں نے ممتا حکومت کو واضح کیا کہ اگر ان کے ...