کاروار : گھر بدلنے پر بھی اب دستیاب رہے گی 'گروہہ جیوتی' مفت بجلی اسکیم 

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2024, 5:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار ،10 / ستمبر (ایس او نیوز) ریاست میں کانگریسی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی پانچ اسکیموں میں سے ایک 'گروہہ جیوتی' اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو اپنا گھر بدلنے کی صورت میں یہ اسکیم دستیاب رہے گی کیونکہ بجلی سپلائی کمپنیوں نے اب پرانے بجلی میٹر کے آر آر نمبر کو ڈی - لنک کرکے نئے آر آر نمبر کے ساتھ رجسٹر کرنے کی سہولت شروع کی ہے ۔
    
اس تعلق سے کے جارج  وزیر برائے ایندھن نے بتایا کہ گروہہ جیوتی اسکیم سے ریاست کے اندر غریب اور متوسط طبقے کے  1.5 کروڑ عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔ وہ لوگ جو اپنے سابقہ مکان میں 'گروہہ جیوتی' کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے تھے ۔ لیکن بہت سے لوگ  کرایے کا مکان بدلنے یا کسی اور خاص وجہ سے اپنی رہائش تبدیل کرنے کی صورت میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش کا مطالبہ کر رہے تھے ۔    اب سافٹ ویئر میں تبدیلی لاتے ہوئے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ہم نے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی اپنی روش پر عمل کیا ہے ۔
    
اسی طرح ہیسکام کی منیجنگ ڈائریکٹر وئیشالی ایم ایل نے کہا کہ  صارفین کی طرف سے ڈی لنک سہولت کا بہت زیادہ مطالبہ ہو رہا تھا ۔ اب سافٹ ویئر میں ضروری تبدیلی کی گئی ہے ۔ صارفین کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ 
    
بتائے اعداد و شمار کے مطابق ہیسکام تحت آنے والے سات اضلاع میں جولائی 2024 کے اختتام تک جملہ 33.25 لاکھ افراد نے گروہہ جیوتی اسیکیم کے تحت رجسٹریشن کروایا ہے جبکہ 32.67 افراد نے اس کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں ۔     
    
اپنے پرانے رجسٹریشن سے آر آر نمبر ڈی لنک کرکے نئے نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کرنے کے لئے اس لنک کا استعمال کریں :https://sevasindhu.karnataka.gov.in/GruhaJyothi_Delink/GetAadhaarData.aspx
    
اگر کرایے کا مکان ہو تو اس بات کی جانچ کر لینا چاہیے کہ اس مکان میں پہلے قیام کرنے والوں نے اگر اسکیم کے لئے رجسٹریشن کیا تھا تو انہوں نے اپنا رجسٹریشن ڈی لنک کیا ہے یا نہیں ۔ اگر نہیں کیا ہے تو پہلے ان کا رجسٹریشن ڈی لنک کرنے کے بعد پھر نیا رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں 12 ربیع الاول کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا میلاد النبی ﷺ کا جلوس؛ نعت پاک اور نعرہ تکبیر کی گونج نے بھٹکل کی گلیوں کو کیا معطر

12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کو ہر سال کی طرح اس بار بھی بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مختلف راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، نعت پاک اور "اللہ اکبر" کے نعروں کی صداؤں سے گونجتا رہا۔

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جاری کیا نوٹس

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے   صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے  یوپی حکومت کو   نوٹس جاری کیا ہے اور ان پر عائد کیس کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔

یوپی کے فیروز آباد میں پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع کے شکوہ آباد علاقے میں پیر کی رات ایک پٹاخہ فیکٹری میں شدید دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قریبی مکانات تباہ ہو گئے۔ اس حادثے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد کی موت ہو گئی، اور کئی لوگوں کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ رات 10.10 بجے نوشیرا گاؤں میں پیش آنے ...

دہلی-این سی آر میں موسم کی تبدیلی متوقع، محکمہ موسمیات نے بارش کا انتباہ جاری کیا

دہلی اور این سی آر میں حالیہ بارشوں نے شدید گرمی سے نجات دلائی ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ دو سے تین دنوں سے بارش کے رک جانے کے بعد زندگی معمول پر واپس آ گئی ہے۔ اس دوران، محکمہ موسمیات نے دوبارہ بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے، جس کے تحت بدھ کے روز موسم ...

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

ٹمکور کے تیرویکیرے میں گنیش مورتی وسرجن کے موقع پر تین افراد تالاب میں غرقاب

تیرویکیرے تعلقہ میں گنیش مورتی کو تالاب میں ڈبونے کے دوران پیش آئے حادثے میں باپ اور بیٹا سمیت تین افراد غرقاب ہوگئے ، جن  کی شناخت ریونّا (50 سال)، اس کا بیٹا شرت (26 سال) اور دیانند (22 سال)  کے طور پر کی گئی ہے ۔