بھٹکل 27 /جولائی (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہاڈولّی دیہات میں جمعہ کی شام کو طوفانی ہواوں نے ایسی تباہی مچائی کہ پندرہ سے بیس منٹ کے اندر ہزار سے زائد درخت اُکھڑ گئے،پتہ چلا ہے کہ سُپاری اور ناریل کے درخت آدھے آدھے کٹ ہوکر ہوا میں اُڑکر کئی میٹر دور جاگرے جس سے قریب ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر احاطے میں تباہی مچ گئی۔ واردات میں نو مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ بیس منٹ تک چلی طوفانی ہواوں کے ساتھ بھاری بارش نے مقامی برادری کو لرزا دیا ۔
یاد رہے کہ پچھلے 10-15 دنوں سے بھٹکل سمیت اتر کنڑ اضلع میں بھاری بارش ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں سہیادری پہاڑوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے حالات انتہائی مشکل ہوگئے ہیں۔
ہلیانی کے رہائشی منجوناتھ کوپیّا نائیک کے ایک ایکڑ اور بارہ گُنٹہ زمین پر پھیلے ناریل اور سُپاری کے باغ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی درخت جڑ سے اُکھڑ گئے ہیں۔ منگلا گونڈا کا مکان بھی شدید متاثر ہوا ہے اور ان کا سپاری کا باغ بھی تباہ ہو گیا ہے۔ اسی طرح، انپآ نارائن نائیک، گنپتی نارائن نائیک، اور ناگیش نارائن نائیک کے گھروں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مسلسل بارش اور حالیہ طوفان نے سہیادری پہاڑوں میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ انتہائی غیر محفوظ حالت میں ہیں۔ مقامی حکام کی طرف سے گاوں والے توقع کررہے ہیں کہ وہ نقصان کا جائزہ لیں گے اور متاثرہ خاندانوں کو ضروری ا مداد فراہم کریں گے۔
Severe storm devastates Hadvalli village: Over a thousand trees uprooted