آندھرا پردیش میں شادی کے استقبالیہ میں شرکت کے لیے جانے کے دوران بس نہر میں گر گئی، 7 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2023, 12:08 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد ، 11/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)  شادی کے استقبالیہ میں شرکت کے لئے جانے کے دوران آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 7 افراد بشمول تین خواتین اور ایک کم عمر لڑکی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دیگر 15 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کل شب ضلع کے دارشی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب اے پی ایس آ رٹی سی کی کرایہ پر حاصل کردہ بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ بس ساگرنہر میں گر گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے وقت بس میں 47 افراد بشمول دو ڈرائیورس سوار تھے جو شادی کے استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کے لئے پوڈالی سے کاکناڈا جا رہے تھے۔

نہر میں پانی کی سطح میں کمی کے سبب حادثہ کی شدت زیادہ نہیں ہوئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے اونگول کے رمس اسپتال لے جایا گیا۔ مہلوکین کی شناخت 65 سالہ عبدالعزیز، 60 سالہ عبدالحئی 48 سالہ شیخ رمیض 58 سالہ ایم نور جہاں، 65 سالہ ایم جانی بیگم، 35 سالہ شیخ شبینہ اور 7 سالہ حنا کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ پرکاشم ضلع کے ایس پی ملک گرگ نے اس حادثہ کی توثیق کی اور کہا کہ حادثہ کے نتیجہ میں مسافرین ایک دوسرے پر گر پڑے۔ انہوں نے اس حادثہ کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ بس کو نہرسے نکالنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کر رہا تھا۔ اس حادثہ میں بس کو بھی نقصان پہنچا۔

حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی حکام نے راحت کاموں کا آغاز کرتے ہوئے بس سے مسافروں کو نکالنا شروع کر دیا۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ ڈرائیور حالت نیند میں تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ دریں اثنا، وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے اس حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی حکام کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدرسہ بورڈ کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ؛ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی نے قرار دیاانصاف کی جیت

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے یوپی مدرسہ بورڈ کی قانونی حیثیت کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے  اسے مدرسہ کمیونٹی کے لیے انصاف کی  جیت قراردیا ہے ۔واضح ہو کہ آج سپریم کورٹ نے اپنے تا ریخی فیصلے میں اتر پردیش مدرسہ بورڈ کی حیثیت پر مہر ...

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی تاریخ کا اعلان: لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی 25 نومبر سے 20 دسمبر تک ہوگی

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی تفصیلات مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر فراہم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس 25 نومبر سے شروع ہو کر 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم بلوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔

ہائی کورٹ کے تمام ججوں کو مساوی پنشن اور الاؤنس فراہم کرنےسپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے منگل کو ہائی کورٹ کے ججوں کے حوالے سے ایک اہم حکم جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام ہائی کورٹ کے ججوں کو بلا تفریق مساوی پنشن اور الاؤنس فراہم کیے جانے چاہئیں۔ عدالت نے وضاحت کی کہ عدالتی آزادی اور مالی آزادی کے درمیان ایک گہرا تعلق موجود ہے۔ اس کے ساتھ ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: انڈیا الائنس نے اپنا منشور جاری کیا، بڑے وعدوں کا اعلان

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، اور اس پس منظر میں انڈیا الائنس نے آج اپنا انتخابی منشور پیش کیا ہے۔ کانگریس کے اس منشور میں خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ریاست میں سلنڈر اور سرنا دھرم کوڈ 450 روپے میں فراہم کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ...

شرد پوار کا انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ: "کہیں تو رکنا پڑے گا"

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما شرد پوار نے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر انتخابی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات عوام کے سامنے بیان کرتے ہوئے کہا، "کہیں تو رکنا پڑے گا۔" ان کے اس بیان کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے قریب آنے کی وجہ سے کافی اہمیت دی جا ...

آندھرا میں سیلاب سے تحفظ کے لیے نائیڈو حکومت کا نیدرلینڈز کا جدید آبی نظام اختیار کرنے کا فیصلہ

آندھرا پردیش کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی آر ڈی اے) نے پیر کو ریاست کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں رنگ روڈ کی تعمیر اور آبی ذخائر کے نظام کی بہتری پر توجہ دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے اس اجلاس کی صدارت کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ...

خواتین ووٹرز ہیرس کی طرف، مرد ووٹرز کی اکثریت ٹرمپ کے حق میں

ایک حالیہ سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی خواتین ووٹرز کملا ہیرس کی حمایت کر رہی ہیں، جبکہ مرد ووٹرز کی بڑی تعداد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حتمی ریلیوں اور تقاریر کے ذریعے اہم سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: انڈیا الائنس نے اپنا منشور جاری کیا، بڑے وعدوں کا اعلان

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، اور اس پس منظر میں انڈیا الائنس نے آج اپنا انتخابی منشور پیش کیا ہے۔ کانگریس کے اس منشور میں خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ریاست میں سلنڈر اور سرنا دھرم کوڈ 450 روپے میں فراہم کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ...

آندھرا میں سیلاب سے تحفظ کے لیے نائیڈو حکومت کا نیدرلینڈز کا جدید آبی نظام اختیار کرنے کا فیصلہ

آندھرا پردیش کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی آر ڈی اے) نے پیر کو ریاست کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں رنگ روڈ کی تعمیر اور آبی ذخائر کے نظام کی بہتری پر توجہ دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے اس اجلاس کی صدارت کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ...

یوپی میں ڈی جی پی تقرری کا اختیار مرکز سے یوگی حکومت کو منتقل، اکھلیش کی جانب سے اعتراض

یوگی حکومت نے ضمنی انتخابات سے قبل ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب اتر پردیش میں ڈی جی پی کی تقرری کا اختیار مرکز کے بجائے یوپی حکومت کے پاس ہوگا۔ پیر کو کابینہ میٹنگ میں اس تجویز کی منظوری دی گئی، جس کے مطابق اب یو پی ایس سی کو پینل نہیں بھیجا جائے گا۔ اس فیصلے پر سابق ...

مودانی گروپ نے جھارکھنڈ میں کسانوں کی زمین حاصل کی، لیکن معاوضہ نہیں دیا: جے رام رمیش کی مودی حکومت پر تنقید

کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر مودی حکومت اور اڈانی گروپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ میں کسانوں کی زمین زبردستی حاصل کی گئی ہے لیکن انہیں معاوضہ نہیں دیا گیا، جو کہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ جے رام رمیش نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو ...

وکی پیڈیا کو حکومت ہند کا نوٹس: غلط اور گمراہ کن معلومات پر وضاحت طلب

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک پر کارروائی کے بعد، مرکزی حکومت نے اب وکی پیڈیا کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ حکومت نے وکی پیڈیا کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں بعض شکایات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ وکی پیڈیا پر الزام ہے کہ وہ جانبدارانہ اور غلط معلومات فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت ...