ڈانڈیلی میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں - بین الریاستی چور گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2024, 11:52 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ڈانڈیلی یکم / اکتوبر (ایس او نیوز) شہر کے لنک روڈ پر سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دینے والے دو بین الریاستی چوروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ 
    
خیال رہے کہ 19 ستمبر کی رات کو شہر کے لنک روڈ پر سلسلہ وار چوری وارداتیں پیش آئی تھیں ۔ جس میں ایک میڈیکل اسٹورس 4 لاکھ روپے نقد اور سونے کے زیورات ، اسی عمارت میں موجود کیرانہ دکان سے تقریباً  50 ہزار روپے نقد، وائن شاپ سے تقریباً 35 ہزار روپے نقد اور کچھ شراب کی بوتلیں، ایک اور کیرانہ دکان سے 2 ہزار نقد چرائے گئے تھے ۔
    
شہری پولیس تھانے میں معاملہ درج ہونے کے بعد ضلع پولیس ایس پی  اور ڈانڈیلی ڈی وائی ایس پی کی رہنمائی میں ڈانڈیلی پولیس ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے بین الریاستی چوروں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت حسن صاب قاسم صاب بیگ اور آصف قاسم صاب کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
پولیس کے بیان کے مطابق ان چوروں کے خلاف مختلف مقامات پر چوری کے 19 معاملے درج ہیں ۔ ملزمین کے قبضے سے پولیس نے 1,70,000 روپے نقد، 36.83 گرام وزنی سونے کے زیورات اور 30.18 گرام وزنی چاندی کے زیورات ضبط کیے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے کارکلا میں المناک سڑک حادثہ؛ بائک اور لاری کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ضلع کے کارکلا میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک بائک، جس پر پانچ لوگ سوار تھے، منی لاری کی ٹکر کی زد میں آگئی۔ حادثہ پیر کی دوپہر کو کارکلا-دھرمستھلا ہائی وے پر ہوسمارو پاجی گڈے کے قریب پیش آیا۔

بھٹکل انجمن کالج طلبہ سے دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم مولانا سید بلال حسنی ندوی کا خطاب

انجمن پی یو کالج بھٹکل میں دینی تعلیم کو تعلیمی نصاب کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ہر ماہ علماء کرام کو مدعو کرنا ایک اہم قدم ہے تاکہ طلبہ کو نہ صرف دینی معلومات حاصل ہوں بلکہ ان کے دلوں میں اسلام کی محبت اور جذبہ ایمانی بھی پیدا ہو۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کے اخلاق و ...

سرکاری این آر آئی سیل کو 400 سے زائد شکایات موصول

(پی ٹی آئی) حکومت کے این آر آئی سیل کو 2022 میں خواتین کی جانب سے 400 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ ان شکایات میں بنیادی مسائل گھریلو تشدد، پاسپورٹ کی ضبطی، جہیز کے مطالبات، اور بچوں کی تحویل سے متعلق تنازعات شامل تھے۔

بھٹکل : وزیر منکال وئیدیا نے عوامی رابطے کے دوران وصول کیں 400 درخواستیں

وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل منکال وئیدیا نے بھٹکل تعلقہ کے   کٹگار کوپّا علاقے میں عوامی رابطے کا پروگرام بنایا اور لوگوں سے ان کے احوال جاننے کی کوشش کی ۔ اس دوران مختلف مسائل کے تعلق سے عوام کی طرف سے دی جانے والی 400 سے زائد درخواستیں وصول کیں ۔