بھٹکل 4/اکتوبر(ایس او نیوز)ابنائے انجمن کے اراکین کے لئے آج بدھ کوانجمن ایڈمنسریٹیو بلاک میں ہی ایک الگ کمرہ تفویض کیا گیا جس کا افتتاح اگلے دو چاردنوں میں ہونے کی توقع ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل نے ابنائے انجمن کے کنوینرجناب محمد اشفاق سعدا کو تحریری اجازت نامہ سونپتے ہوئے بتایا کہ انجمن الومنی کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اورانجمن سے فارغ تمام طلبہ کو انجمن سے جوڑنے کے مقصد سے انجمن کے فارغین کے لئے الگ سے ایک کمرہ مختص کیا جارہا ہے۔ انجمن کے نائب صدر جناب محمد صادق پلّور نے اس موقع پر بتایا کہ بھٹکل کا سوسالہ قدیم تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین جس کے فارغین ہزاروں کی تعداد میں دنیا بھر میں پھیلے ہیں، ان سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور اُنہیں انجمن الومنی اسوسی ایشن کے ممبرس بناتے ہوئے انجمن کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انجمن الومنی کو مضبوط بنانے اورانجمن کے تمام فارغین کو اس سے جوڑنے کے لئے گذشتہ سال ایک ایڈھاک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں جناب اشفاق سعدا صاحب سرگرم ہوکر کام کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انجمن کے تمام فارغین کو انجمن الومنی سے جوڑا جائے اورانجمن کو مضبوط کرنے کے لئے مزید کس طرح کے اقدامات اُٹھائے جاسکتے ہیں، اُس طرف پیش رفت کی جائے۔
انجمن الومنی اسوسی ایشن کی ممبرشپ کے لئے اس QR کوڈ کو اسکین کریں: |
انجمن الومنی کے کنوینر جناب اشفاق سعدا نے بتایا کہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے کسی بھی اسکول یا کالج میں کم ازکم ایک سال تعلیم حاصل کرکے فارغ ہونے والا یا فارغ ہونے والی انجمن الومنی کہلائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ انجمن کے تمام فارغین ممبرشپ فارم بھر کرانجمن الومنی کے باضابطہ ممبر بنیں اورانجمن کو ترقی کے مزید منازل طئے کرنے میں اپنا تعاون فراہم کریں۔ اشفاق سعدا نے بتایا کہ ایک سال سے ملک کے مختلف شہروں سمیت گلف کے شہروں میں انجمن سے فارغ ہونے والوں کے لئے ممبرشپ مہم چلائی گئی تھی، جس میں سینکڑوں فارغین ممبربن چکے ہیں، مگر ممبرشپ مہم کو مزید بڑے پیمانے پر چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چونکہ بھٹکل میں انجمن الومنائی کے لئے ایک کمرہ مختص کیا گیا ہے اب اس کمرے کو فرنیچر اور دیگر ضروری ساز و سامان سے آراستہ کرکے انشاء اللہ عنقریب انجمن الومنی اسوسی ایشن کادفتر قائم کیا جائے گا اور اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، اُمید ہے کہ دفتر کے قیام کے ساتھ ہی انجمن الومنائی کے کام کو مزید بہتراورمنظم انداز میں کام کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دفتر کے قیام کے ساتھ ہی انجمن الومنائی کو مضبوطی ملے گی اور انجمن کے فارغین کو انجمن کے ساتھ مزید بہتر طریقے پرجوڑنے میں مدد ملے گی۔ دفتر کے قیام کے ساتھ ہی انجمن الومنائی کے سالانہ پروگرام بھی رکھے جاسکیں گے۔
Separate Room Allocated for Anjuman Alumni at Bhatkal Anjuman Office; Opening Soon
انجمن کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری، رکن انتظامیہ جناب آفتاب حُسین کولا اور آفتاب قمری نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے دنیا بھر میں پھیلے انجمن کے فارغین سے درخواست کی کہ وہ پہلی فرصت میں انجمن الومنی اسوسی ایشن کے ممبر بنیں اور دوسروں کو بھی ممبربنائیں۔
انجمن الومنی اسوسی ایشن کے نائب کنوینر جاوید حُسین ارمار،فیاض کولا، عبدالواجد کولا، یوسف کولا، عبداللہ رکن الدین، زاہدکھروری، حبّان شاہ بندری سمیت کافی دیگر ابنائے انجمن کے اراکین بھی موجود تھے۔
بتاتے چلیں کہ انجمن کے جنرل سکریٹری سمیت دیگر تمام عہدیداران بھی انجمن کے تعلیمی اداروں سے ہی فارغ التحصیل ہیں۔