سدارامیا اتفاق سے وزیر اعلیٰ بن گئے: کانگریس لیڈر بسواراج ریڈی

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2023, 10:09 AM | ریاستی خبریں |

کوپل،4/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) کابینہ میں شامل نہ کئے جانے سے ناراض کانگریس لیڈر بسواراج رائے ریڈی نے کہا کہ جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) سے کانگریس میں شامل ہوئے والے وزیراعلیٰ سدارامیا اتفاق سے دو بار ریاست کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔

ککنور کے ٹکل گاؤں میں گریہ جیوتی یوجنا کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر رائے ریڈی نے کہا، "مسٹر لال کرشن اڈوانی نے اپنے خون اور پسینے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تعمیر کی، لیکن مسٹر نریندر مودی وزیر اعظم بن گئے۔

اسی طرح سدارامیا جنتا دل سیکولر سے کانگریس میں آنے کے بعد دو بار وزیر اعلیٰ بن گئے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ اتفاق سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اقتدار کی معراج تک نہیں پہنچ سکتا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو اقتدار کی معراج پر پہنچ جائے وہ عظیم ہے اور جو اقتدار کی معراج تک نہیں پہنچ سکا وہ نہیں۔

وزیر بسواراج ریڈی نے کہا، ”میں ایک ایم ایل اے ہوں اور ممبر پارلیمنٹ رہا ہوں اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کے والد مرحوم ایس آر بومئی کے ساتھ کام کیا ہے ۔ میں دیوے گوڑا کی کابینہ میں وزیر تھا۔ مسٹر ایچ ڈی کمار ہمارے سامنے کھڑے رہے ہیں۔ ہم کیا کر سکتے ہیں. یہ ان کا دائرہ اختیار ہے۔”

انہوں نے کہا، "کبھی کبھی ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ برتر ہیں اور ہم نہیں۔ سب کو خدمت کے جذبے سے کام کرنا چاہیے۔ اقتدار آتا ہے اور جاتا ہے لیکن عوامی خدمت کا جذبہ ہمیشہ قائم رہنا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

وجے پور میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں چار کی موت ؛ راستہ پار کرنے کے دوران تیز رفتار بائیک نے ماری ٹکر

سڑک پار کرنے کے دوران تیز رفتار بائک کی ٹکر میں بائک سوار سمیت چار لوگ ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ جمعرات کی دیر رات  مُدے بِہال تعلقہ کے کونٹوجی دیہات میں پیش آیا۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...

کنداپور سرکاری کالج پرنسپل کا ایوارڈ روک لیا گیا

آج ٹیچرس ڈے کے موقع پر ریاستی حکومت کی طرف سے کنداپور سرکاری پی یو کالج کے پرنسپل رام کرشنا بی جی کو جو بیسٹ پرنسپل کا ایوارڈ دیا جانے والا تھا اسے ترقی پسند گروپوں اور دیگر سماجی حلقوں کے اعتراضات کو دیکھتے ہوئے روک لیا گیا ہے ۔

کنداپور میں حجابی طالبات کو کالج گیٹ پر روکنے والے پرنسپل کو کانگریسی حکومت سے ملا ایوارڈ    

گزشتہ مرتبہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے دوران جب کالجوں میں حجاب پر پابندی کا مسئلہ سامنے آیا تھا، اُس وقت کنداپور کے ایک کالج میں جس پرنسپل نے خود ہی کالج کا مین گیٹ بند کرکے حجابی مسلم طالبات کو اندر آنے سے روکا تھا اور ان کا تعلیمی سفر روکنے کی کوشش کی تھی اسے ...

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کرناٹک کی ریاستی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کا تقرر

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) کرناٹک کے لیے 28-2025 کی چار سالہ میعاد کے لئے ریاستی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کے انتخابات بروز اتوار ایکم ستمبر 2024 کو اُڈپی کے صالحات کیمپس میں منعقد ہوئے۔

بی زیڈ۔ ضمیر احمد خان کا ہبلی دورہ؛ بی جے پی کے ذریعہ ختم کئے گئے اقلیتی اسکالرشپ اسکیم کو بحال کرنے کا کیا اعلان

کرناٹک کابینی وزیر برائے ہاوسنگ، وقف اور میناریٹی آفئیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے اتوار کو ہبلی کا دورہ کرتے ہوئے  اعلان کیا کہ  بی جے پی کے ذریعے ختم کئے گئے اقلیتی اسکالر شپ اسکیم کو  کرناٹک کی سدرامیا حکومت نے بحال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اب ہم تقریباً 1,300 میڈیکل طلباء کو 5 ...