صدر جمہوریہ کو ملنے والے تحائف کی نیلامی کی جائے گی

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 12:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) راشٹرپتی بھون، ای اپہار نامی آن لائن پورٹل کے ذریعہ صدر اور سابق صدور کو مختلف مواقع پر پیش کیے گئے تحفے کی اشیاء کی نیلامی کرے گا۔صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کے مطابق، اس پورٹل کو محترمہ مرمو نے اپنی صدارت کے دو سال مکمل ہونے پر جمعرات کو شروع کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 250 شاندار تحائف نیلام کیے جائیں گے۔ ان تحائف کی بولی 5 اگست سے 26 اگست تک کھلی رہے گی۔ بولی کی مدت ختم ہونے کے بعد اشیاء سب سے زیادہ بولی لگانے والوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

دلچسپی رکھنے والے افراد راشٹرپتی بھون کی متعلقہ ویب سائٹ پر ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے بولی لگا سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف شہریوں سے رابطہ بڑھانا ہے بلکہ ایک نیک مقصد کی حمایت کرنا بھی ہے کیونکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

نیلامی کے لیے رکھی گئی گفٹ آئٹمز راشٹرپتی بھون میوزیم میں عوام کے دیکھنے کے لیے دستیاب ہوں گی۔ وزیٹر راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ کے ذریعے میوزیم کے لیے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں اور منگل سے اتوار تک صبح 9.30 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان نمائشیں دیکھ سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...