قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات کے لیے ایس ڈی پی آئی امیدوار انور سادات نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Source: S.O. News Service | Published on 5th October 2024, 7:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 5/اکتوبر  (ایس او نیوز /پریس ریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے جنوبی کنڑا ضلعی صدر انور سادات نے کل 3اکتوبر کو دکشن کنڑ اور اڈپی اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی نمائندگی کرنے والی قانون ساز کونسل کی نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ضمنی انتخاب 21اکتوبر کو ہونگے۔

قبل ازیں ریاستی کمیٹی نے انہیں پارٹی امیدوار کے طور پر منتخب کیا تھا۔ پرچہ نامزدگی کے دوران ان کے ساتھ پارٹی کے اہم اراکین بشمول ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن ریاض کڈمبو، عطاء اللہ جوکٹے، اڈپی ضلع ورکنگ کمیٹی رکن نذیر بنتوال، میونسپل نائب صدر مونیش علی اور اددور گرام پنچایت صدر یاسین ارکلا موجود تھے۔

اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید نے کہا ہے کہ انور سادات ایک عوامی کارکن اور ایک با اثر سیاستدان اور عام لوگوں کی آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انور سادات فرقہ واریت اور بدعنوانی میں پھنسے ہوئے پارٹیوں اور ان کے امیدواروں کے مقابلے میں انتہائی قابل امیدوار ہیں۔ وہ حکمرانی میں دیانتداری اور شفافیت کے حامی ہیں۔ میں ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان کے انتخاب کو یقینی بنائیں۔ ایس ڈی پی آئی ووٹروں سے انور سادات کی بھرپور حمایت کریں اور قانون ساز کونسل میں بہتر اور جامع نمائندگی کے لیے ان کی جیت کو یقینی بنائیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو میں پاکستانی شہریوں کی گرفتاری - کیا ریاست میں سرگرم ہے 'مہدی فاونڈیشن'؟

بینگلورو  کےآندھراہلّی علاقے سے 'مہدی فاونڈیشن انٹرنیشنل' سے تعلق رکھنے والی ایک اور پاکستانی فیمیلی کو  پولس نے گرفتار کیا ہے جو یہاں ہندو ناموں کے ساتھ مقیم تھے ۔ایک انگریزی    میڈیا کی  رپورٹ کے مطابق  جیگانی پولیس کی گرفت میں ان افراد کی شناخت سید طارق، اس کی بیوی انیلہ ...

وزیر اعلیٰ سدارامیا کی اہلیہ کی درخواست پر 14 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منسوخی

کرناٹک میں بدھ کو میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (موڈا) کے الاٹمنٹ اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت ہوئی، جب چیف منسٹر سدارامیا کی اہلیہ کی درخواست پر 14 متنازعہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ سرکاری طور پر منسوخ کر دی گئی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ موڈا نے اس الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس ...

حکومت گرانے کے مبینہ بیان پر بی جے پی ایم ایل اے بسن گوڑا کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج

کرناٹک کی سیاسی ہلچل میں ایک نیا موڑ بی جے پی ایم ایل اے بسن گوڑا آر پاٹل کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ ایک طرف وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف ای ڈی کی کارروائی سیاسی ماحول کو گرما رہی ہے، تو دوسری جانب بسن گوڑا کے مبینہ بیان نے مزید تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ای ڈی کی کاروائی پر کانگریس نے بولا دھاوا؛ ڈرنے کی ضرورت نہیں، ثابت ہوں گے بے قصور

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے ...

بیدر کی طالبہ نے اپنے نام کیا 'گولڈن گرل' کا خطاب؛ 16 گولڈ میڈلس کے ساتھ شاندار کامیابی 

شمالی کرناٹکا کے باگلکوٹ میں واقع باغبانی یونیورسٹی (ہورٹیکلچر) کے 13 سالانہ اجلاس کے دوران جملہ  21 طالبات کو گولڈ میڈلس سے نوازا گیا ۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ امولیہ نامی طالبہ نے بیک وقت 16 گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے عوامی حلقوں میں 'گولڈن گرل' کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔