ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 1:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو واپس لاؤ۔ پلاننگ کمیشن کا ایک ڈھانچہ تھا، اس نے ملک میں انفراسٹرکچر تیار کیا۔ پلاننگ کمیشن نیتاجی سبھاش چندر بوس کا خیال تھا۔‘‘

ممتا بنرجی نے کہا کہ نیتی آیوگ کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔ یہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال میل سے کام نہیں کرتا ہے۔ نیتی آیوگ کے اجلاس میں انڈیا بلاک کے کئی دیگر وزرائے اعلیٰ شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ اس پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’میں نہ صرف بنگال بلکہ انڈیا بلاک کی حکمرانی والی ریاستوں کا بھی مسئلہ اٹھاؤں گی۔‘‘

بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے ممتا نے کہا، ’’وہ بنگال کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے کسی لیڈر نے آسام کو تقسیم کرنے کا کہا تھا۔ کسی نے بہار کو تقسیم کرنے کا کہا تھا۔ میں انہیں گینگ نہیں کہوں گی کیونکہ یہ ایک غیر پارلیمانی لفظ ہے لیکن میں انہیں ٹکڑے ٹکڑے منچ (پلیٹ فارم) کہوں گی۔‘‘

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا، ’’انہوں نے (بی جے پی) حکومت تو بنا لی لیکن ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔ 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے واحد پارٹی کی حکومت تشکیل نہیں دی۔‘‘ بنرجی نے کہا کہ اپنی مجبوریوں کی وجہ سے بی جے پی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے انتہائی سیاسی طور پر متعصب بجٹ پیش کیا ہے، جس نے اپوزیشن جماعتوں کے زیر اقتدار ریاستوں کو ان کے حقوق سے محروم کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایم مودی نیتی آیوگ کی نویں گورننگ کونسل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ کچھ غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی بجٹ کے خلاف احتجاجاً اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن (ڈی ایم کے)، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے رہنما پنارائی وجین، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان (عام آدمی پارٹی) اور کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا، ہماچل پردیش کے چیف منسٹر سکھوندر سنگھ سکھو اور تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی اس میٹنگ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...