بینگلور کے بعض مسلم اکثریتی علاقوں کو پاکستان کا علاقہ قرار دینے پر سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کے تبصرے کا ازخود لیا نوٹس؛ دو دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2024, 1:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)کرناٹک ہائی کورٹ جج کی جانب سے  بینگلور کے بعض مسلم اکثریتی علاقوں  کو پاکستان کا علاقہ قرار دینے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے  ہائی کورٹ رجسٹرار سے رپورٹ طلب کیا ہے۔  چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ کی قیادت میں پانچ ججوں پر مشتمل بنچ  نے  اشارہ دیا  ہے کہ وہ عدالت میں ججوں کیلئے تبصرہ کرنے سے متعلق رہنما خطوط مرتب کر سکتی ہے۔ 

یا د رہے کہ  کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک جج نے  دو مختلف سماعتوں کے دوران  متنازع تبصرے کئے تھے جس  کی  ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ایک سماعت کی ویڈیو کلپ میں کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس وی سریشانند کو بنگلور میں گوری پالیا میں واقع مسلم اکثریتی علاقے کو "پاکستان" کہتے ہوئے سنا گیا۔ دوسری  وائرل ویڈیو میں جسٹس سریشانند ایک خاتون وکیل سے کہتے نظر آتے ہیں کہ "لگتا ہے کہ وہ فریق مخالف کے بارے میں اتنا جانتی ہیں کہ ان کے زیر جامے کا رنگ بھی بتا سکتی ہیں۔" 

جسٹس سریشانند نے 28 اگست کو ملک میں ٹریفک نظم و ضبط پیدا کرنے کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسلم اکثریتی علاقہ گوری پالیا کے متعلق متنازع بیان  دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ علاقے میں پولیس اہلکار ٹریفک قوانین کو نافذ نہیں کر سکتے کیونکہ ان پر تشدد کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ سریشانند کو ایک ویڈیو میں سماعت کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا  گیا کہ "گوری پالیا سے پھولوں کی منڈی تک میسور فلائی اوور پاکستان میں ہے، یہ ہندوستان میں نہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ  حقیقت ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا  کہ آپ وہاں کتنا ہی سخت پولیس افسر تعینات کریں،  اسے وہاں پیٹا ہی جائے گا۔  اور یہ کسی چینل میں بھی نظر نہیں آئے گا۔

اس بیان کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ  نے کرناٹک ہائی کورٹ کو ہدایت  کی کہ وہ چیف جسٹس سے ہدایت حاصل کرنے کے بعد  رپورٹ پیش کرے۔  چیف جسٹس  چندچوڑ نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اور اس پر فوری طور پر کاروائی ہونی چاہئے۔ اس موقع پر بنچ میں جسٹس ایس کھنہ، بی آر گوائی ، ایس کانت اور ایچ رائے بھی شامل تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ کے کام کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ عدلیہ کی گفتگو کا طرز ٹھیک رہے۔ بنچ نے ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ دن دن کے اندر  رپورٹ پیش کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

اے پی سی آر چکمنگلور نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں ڈپٹی کمشنر کو سونپا میمورنڈم؛ حکومت سے بل مسترد کرنے کا مطالبہ

ملک بھر میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں کی شدید مخالفت جاری ہے اور مختلف علاقوں میں سرکاری عہدیداران کے توسط سے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے نام میمورنڈم پیش کیے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں کرناٹک کے چکمنگلور میں بھی اے پی سی آر (ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس) کی قیادت ...

بنگلور کا مسلم اکثریتی علاقہ ہندوستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہے؛کرناٹک ہائی کورٹ جج کے ریمارکس پر شدید ردعمل، ویڈیو وائرل

بینگلور کے ایک مسلم اکثریتی علاقہ کو پاکستان  قرار دینے   پر کرناٹک ہائی کورٹ کے جج  کی سوشیل میڈیا پر جم کر تنقید کی جارہی ہے اور عوام میں شدید غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔

کرناٹک میں فلسطینی پرچم اور پاکستانی نعرے لگانے پر گرفتاریاں، تحقیقات جاری: وزیر داخلہ پرمیشور کا بیان

کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ہفتہ کے دن کہا کہ فلسطینی پرچم لہرانے اور پاکستان کی تائید میں پوسٹرس لگانے کے سلسلہ میں گرفتار ملزمین کا دعویٰ ہے کہ چونکہ مرکزی حکومت‘ فلسطین کی تائید کرتی ہے لہٰذا انہوں نے فلسطینیوں کی تائید کرکے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔

جرائم اور منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف وزیر داخلہ کی قیادت میں نئی ٹاسک فورس کا قیام

ریاست میں منشیات کے نیٹ ورک کی  جڑیں کاٹنے  کا عزم کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بتایا۔ آج ہوم آفس کرشنا میں منشیات کے مسئلے پر ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جہاں کنٹرول اور روک تھام کے اقدامات ...