قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جاری کیا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2024, 7:46 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ، 17/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے   صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے  یوپی حکومت کو   نوٹس جاری کیا ہے اور ان پر عائد کیس کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق صحافی  کپن نے یو اے پی اے کے تحت درج کیس میں ہر ہفتے پولیس کو رپورٹ کرنے کی ضمانت کی شرط میں نرمی کی درخواست کی ہے، جس کو لے کر    سپریم کورٹ نے منگل کے روز  اتر پردیش حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس پی ایس نرسمہن اور آر مہادیون کی بنچ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ کپن کی درخواست پر اپنا جواب داخل کرے۔

یاد رہے کہ صدیق کپن کو اکتوبر 2020 میں ہاتھرس میں گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ایک دلت خاتون کی اجتماعی عصمت دری اور موت کی رپورٹنگ کے لئے اپنی کار پر جا رہے تھے۔  9 ستمبر 2022 کو عدالت عظمیٰ نے کپن کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ ضمانت کے لیے کئی شرائط عائد کی گئیں تھیں، اس میں یہ بھی شامل تھا کہ جیل سے رہائی کے بعد انہیں اگلے چھ ہفتوں تک دہلی میں رہنا ہوگا اور ہر ہفتے پیر کو دہلی  کے نظام الدین پولیس اسٹیشن میں حاضری دینی  ہوگی۔ چھ ماہ کے بعد وہ کیرالہ میں اپنے آبائی مقام ملاپورم کا سفر کر سکتے ہیں ، لیکن  وہاں بھی انہیں ہر پیر کو مقامی پولیس اسٹیشن میں  حاضری دینی ہوگی۔ اب صدیق کپن نے  ضمانت کی شرط میں نرمی کی درخواست کی ہے، جس پر اُترپردیش حکومت  کو نوٹس جاری کی گئی ہے ، بنچ اب دو ہفتوں کے بعد کیس کی سماعت کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بہار میں دلت بستی کی تباہی: حزب اختلاف کی شدید مذمت، کھرگے اور پرینکا کا حکومت پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری

بہار کے نوادہ میں دلت بستی میں تقریباً 800 مکانات کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر حزب اختلاف نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے این ڈی اے اور نتیش حکومت پر زبردست تنقید کی ہے۔ کانگریس کے رہنما ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی، اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی سمیت کئی دیگر لیڈروں نے اس ...

جموں وکشمیر میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں 58.85 فیصد ووٹنگ

جموں وکشمیر میں چہارشنبہ کی شام 5 بجے تک رائے دہی کی شرح 58.19 فیصد تک پہنچ گئی۔ یہ 2019 کے بعد سے مرکزی زیرانتظام علاقے میں ہونے والا پہلا اسمبلی الیکشن ہے۔ ووٹنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا، اور جیسے جیسے دن بڑھتا گیا، مرد، خواتین، نوجوان اور بزرگ افراد پولنگ اسٹیشن کی جانب بڑھنے لگے۔ ...

بلڈوزر کارروائیوں پر مایاوتی کی تشویش، ملک بھر کے لیے یکساں رہنما اصول کی ضرورت پر زور

اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ملک میں بڑھتے ہوئے بلڈوزر کارروائیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے میں پورے ملک کے لیے یکساں رہنما اصول وضع کیے جائیں تاکہ انصاف کو یقینی بنایا ...

مرکزی حکومت کی 'ون نیشن ون الیکشن' کی منظوری، پارلیمنٹ میں بل پیش کرنے کی تیاریاں جاری

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت کابینہ نے 'ون نیشن-ون الیکشن' (ایک ملک، ایک انتخاب) کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ اس تجویز کے تحت ملک بھر میں تمام انتخابات، بشمول لوک سبھا، اسمبلی اور دیگر انتخابات، بیک وقت منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کے لیے سابق صدر ...

موسلا دھار بارش کے پیش نظر 11 ریاستوں میں الرٹ، یوپی کے 24 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ملک کے مختلف حصوں میں بدھ کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بھی اچھی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں سے میدانی علاقوں تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں سمیت 11 ریاستوں میں شدید بارش ...

بی جے پی کی 'بلڈوزر پالیسی' کا حقیقی آئینہ: پرینکا گاندھی کا خیرمقدم!

سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو بلڈوزر کارروائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے حزب مخالف کے رہنماؤں میں خوشی کی لہر دوڑ دی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’بی جے پی حکومت کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ ’بلڈوزر ...

یوپی کے فیروز آباد میں پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع کے شکوہ آباد علاقے میں پیر کی رات ایک پٹاخہ فیکٹری میں شدید دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قریبی مکانات تباہ ہو گئے۔ اس حادثے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد کی موت ہو گئی، اور کئی لوگوں کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ رات 10.10 بجے نوشیرا گاؤں میں پیش آنے ...