لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ میں سپریم کورٹ نے آشیش مشرا کی عبوری ضمانت کی مدت بڑھائی

Source: S.O. News Service | Published on 12th February 2024, 8:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 12/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ نے 2021 کے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے کمار مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو عبوری ضمانت دینے کے اپنے پہلے کے حکم میں پیر کے روز توسیع کرنے کا فیصلہ سنایا۔ جسٹس سوریہ کانت کی صدارت والی بنچ کو 26 ستمبر 2023 کے بعد مقدمے کی حالت سے متعلق کوئی رپورٹ ریکارڈ پر نہیں ملی۔ معاملہ کو ملتوی کرتے ہوئے بنچ نے عدالت عظمیٰ کی رجسٹری کو ٹرائل کورٹ سے اسٹیٹس رپورٹ حاصل کرنے کے لیے کہا اور اس درمیان عبوری ضمانت کی مدت بڑھانے کا حکم دیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ستمبر ماہ میں عدالت عظمیٰ نے اس بات پر غور کرتے ہوئے قومی راجدھانی میں رہنے کے لیے آشیش مشرا کی ضمانت سے متعلق شرط میں نرمی دی تھی کہ ان کی ماں دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی بیٹی کو بھی طبی خدمات کی ضرورت ہے۔ حالانکہ اس نے آشیش مشرا سے دہلی میں کسی بھی عوامی تقریب میں حصہ نہیں لینے یا کسی بھی زیر غور مقدمہ کے متعلق میڈیا سے بات چیت نہ کرنے کو کہا۔

واضح رہے کہ جنوری 2023 میں سپریم کورٹ نے مشرا کو عبوری عبوری ضمانت دیتے ہوئے کئی شرطیں لگائی تھیں۔ اس نے فیصلہ سنایا تھا کہ آشیش مشرا کو اپنی رِہائی کے ایک ہفتہ کے اندر اتر پردیش (یوپی) چھوڑنا ہوگا، وہ یوپی یا دہلی/این سی آر میں نہیں رہ سکتا، وہ عدالت کو اپنی جگہ کے بارے میں مطلع کرے گا، اور ان کے کنبہ کے اراکین یا خود آشیش مشرا کے ذریعہ گواہوں کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش سے ان کی ضمانت رد کر دی جائے گی۔

علاوہ ازیں عدالت نے کہا کہ مشرا کو اپنا پاسپورٹ سرینڈر کرنا ہوگا، مقدمات کی کارروائی میں شامل ہونے کے علاوہ وہ یوپی میں داخل نہیں ہوں گے، اور فریق استغاثہ، ایس آئی ٹی، مخبر یا جرم کے متاثرین کے کنبہ کا کوئی بھی رکن عبوری ضمانت کی رعایت کے غلط استعمال کے کسی بھی واقعہ کے بارے میں عدالت عظمیٰ کو فوراً مطلع کرنے کے لیے آزاد ہوگا۔

غور طلب ہے کہ اکتوبر 2021 میں لکھیم پور کھیری ضلع کے تکونیا میں اس وقت تشدد میں 8 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جب کسان اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے دورے کی مخالفت کر رہے تھے۔ یوپی پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق چار کسانوں کو ایک ایس یو وی نے کچل دیا جس میں آشیش مشرا بیٹھے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...