2000 روپے کے نوٹوں کو بدلنے کے لیے کسی طرح کی شناختی کارڈ یا ریکوزیشن سلپ کی ضرورت نہیں: ایس بی آئی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2023, 12:25 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ، 22/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی) اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اتوار کے روز کہا کہ کسی بھی بینک میں ایک وقت میں 2000 روپے کے نوٹ دوسرے مالیت کے نوٹوں کے ساتھ بدلے جا سکتے ہیں - نوٹ بدلنے کی حد 20000 روپے ہے- یعنی 20000 روپے کے نوٹ ایک ہی بار میں بدلے جائیں گے- نیز، نوٹوں کے بدلنے کے وقت صارفین کو شناختی ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے-

بینک کے بیان کی وضاحت سوشیل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں اور غلط معلومات کے درمیان آئی ہے جس میں صارفین سے آدھار کارڈ جیسے شناختی دستاویزات کے ساتھ ایک فارم جمع کرنے کیلئے کہا جا رہا ہے-

آر بی آئی نے عوام کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ نومبر 2016 میں نوٹ بندی کے دوران متعارف کرائے گئے 2,000 روپے کے نوٹوں کو بینک کھاتوں میں جمع کرائیں یا کسی بھی بینک برانچ میں دیگر مالیت کے نوٹوں میں تبدیل کریں - آر بی آئی نے بینکوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر 2000 روپے کے نوٹ جاری کرنا بند کر دیں -

2000 روپے کے نوٹ لین دین اور دیگر ادائیگیوں کیلئے استعمال ہوتے رہیں گے- تاہم، یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ واپس لیے گئے نوٹوں کو ستمبر کے آخر تک تبدیل کرلیا جائے-

واضح رہے کہ 8 نومبر 2016 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد 500 /اور 1000 روپے کے تمام نوٹ چلن سے باہر ہو گئے تھے- ان کرنسیوں کی جگہ ریزرو بینک نے 500 /اور 2000 روپے کے نئے نوٹ جاری کرنے کا کام کیا- ریزرو بینک کا خیال تھا کہ 2000 روپے کا نوٹ آسانی سے ان نوٹوں کی قیمت کی تلافی کر دے گا، جو چلن سے باہر ہو گئے تھے- سال 2021 میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے لوک سبھا میں بتایا تھا کہ پچھلے دو سالوں سے 2000 روپے کے ایک بھی نوٹ کی چھپائی نہیں ہوئی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض منزلوں کو منہدم کردیا گیا؛ کیا ہے پورا معاملہ

بی جے پی کارکنوں اور بعض ہندو تنظیموں کے شدید احتجاج اور مسجد کو گرانے کی بڑھتی مانگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ نے ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض تعمیر شدہ منزلوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش ...

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

  ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی ...

ہریانہ میں : گئو رکھشک غنڈوں کے ذریعے موب لنچنگ کا معاملہ ؛ مقتول صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت نے دی نوکری

  مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی ...

دہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات: بی جے پی نے 7 اور عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں کامیابی حاصل کی

  دہلی میں منگل  کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔